• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی، بجلی غائب

شائع May 31, 2020
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی— فائل فوٹو: اے پی پی
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی— فائل فوٹو: اے پی پی

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بارش ہوتے ہی اکثر علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔

کراچی میں مغرب کی نماز کے وقت شہر کے مختلف علاقوں نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لانڈھی، کورنگی، ملیر، صدر، سعدی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سال 2020 کی پہلی بارش، موسم خوشگوار

تاہم کچھ دیر کے بعد ہی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ رک گیا۔

بارش ہوتے ہی شہر کے اکثر علاقوں کی بجلی غائب ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ بارش آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ راولاکوٹ میں 11 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی اور بارش: برسہا برس سے برسا برس

بلوچستان میں بارکھان کے علاقے میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ژوب میں پانچ اور سبی میں تین ملی میٹر بارش ہوئی۔

صوبہ پنجاب میں ملتان میں سب سے زیادہ 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اٹک میں 19، اسلام آباد میں 33، پنڈی میں 17 اور لاہور میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا میں کاکول میں سب سے زیادہ 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے علاوہ پاراچنار میں 7، مالم جبہ 6 اور بالاکوٹ میں پانچ ملی میٹر بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کے-الیکٹرک، کراچی میں بارشوں کے دوران 35 میں سے 19 ہلاکتوں کی ذمہ دار قرار

سندھ میں دادو میں دو ملی میٹر اور سکھر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گلگت بلتستان میں بھی کچھ مقامات پر ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی و وسطی بلوچستان کے اضلاع اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024