• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میگن فاکس اور ان کے شوہر کے درمیان علیحدگی

شائع May 20, 2020
دونوں نے 2010 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 2010 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

امریکی اداکار و میزبان 46 سالہ بریان آسٹن گرین نے 34 سالہ اداکارہ میگن فاکس سے علیحدگی کی تصدیق کردی تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کے درمیان باضابطہ طور پر طلاق ہوچکی ہے یا نہیں۔

میگن فاکس اور بریان آسٹن گرین کے درمیان گزشتہ 5 سال سے علیحدگیوں اور اختلافات کی خبریں چل رہی تھیں، تاہم اس عرصے کے دوران جوڑے کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش بھی ہوئی اور دونوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی جاتا رہا مگر اس کے باوجود دونوں کے درمیان شدید اختلافات کی خبریں چلتی رہیں۔

میگن فاکس اور بریان آسٹن کے درمیان علیحدگی کی خبریں آخری ڈھائی سال میں تیز ہوگئیں اور متعدد شوبز ویب سائٹس نے متعدد بار اپنے ذرائع سے بتایا کہ دونوں کے درمیان اب ماضی جیسے تعلقات نہیں رہے اور وہ شادی ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم دونوں نے کبھی بھی اپنے کشیدہ تعلقات پر بات نہیں کی تھی۔

لیکن اب بریان آسٹن گرین نے بیوی سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر کھل کر بات کرکے واضح کردیا کہ وہ اب ساتھ نہیں رہتے۔

پیپلز میگزین کے مطابق بریان آسٹن گرین نے اپنے پوڈ کاسٹ شو میں میگن فاکس سے علیحدگی کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ 2019 کے اختتام پر علیحدہ ہوگئے تھے۔

میگن فاکس کو عریاں کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل رہی—فوٹو: انسٹاگرام
میگن فاکس کو عریاں کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل رہی—فوٹو: انسٹاگرام

بریان آسٹن گرین نے بتایا کہ ان کے تعلقات میں پہلے ہی دراڑیں پڑ چکی تھیں اور انہیں اپنا رشتہ ایک بوجھ لگنے لگا تھا اور یہ سب اس وقت ہوا جب 2019 کے آغاز میں میگن فاکس شوٹنگ کے سلسلے میں چند ہفتوں کے لیے امریکا سے باہر گئیں اور وہاں ان کے تعلقات گلوکار مشین گن کیلی کے ساتھ استوار ہوئے۔

اداکار نے بتایا کہ بیرون ملک شوٹنگ سے واپسی کے بعد ان کی اہلیہ کا رویہ تبدیل ہوچکا تھا جب کہ اس سے پہلے ہی ان دونوں کو اپنا رشتہ ایک بوجھ محسوس ہونا لگا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی میگن فاکس کا احترام کرتے ہیں اور وہ بھی ان کا بہت احترام کرتی ہیں اور وہ اپنے بچوں کی خاطر ہمیشہ ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے تاہم وہ اب ایک ساتھ نہیں رہتے۔

یہ بھی پڑھیں: عریاں کردار ادا کرنے سے شدید نفسیائی مسائل سے دوچار ہوئی، میگن فاکس

بریان آسٹن گرین نے تصدیق کی کہ وہ میگن فاکس سے الگ ہوچکے ہیں تاہم انہوں نے طلاق کا لفظ استعمال نہیں کیا جس پر بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی صرف جوڑے میں علیحدگی ہوگئی ہے، باضابطہ طلاق نہیں ہوئی۔

دونوں کے درمیان 2004 میں فلم ہوپ اینڈ فیتھ کی شوٹنگ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں ایک دوسرے کے دیوانے ہوگئے تھے، اس وقت میگن فاکس کی عمر 18 سال تھی جب کہ بریان آسٹن 30 برس کے تھے۔

دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کے بعد 2006 میں انہوں نے منگنی کرلی تھی مگر تین سال بعد 2009 میں دونوں نے منگنی ختم کردی تھی مگر پھر ایک سال بعد انہوں نے دوبارہ منگنی کی اور اسی سال انہوں نے شادی کرلی۔

میگن فاکس اور بریان آسٹن کے تین بچے بھی ہیں—فوٹو: پیپلز میگزین
میگن فاکس اور بریان آسٹن کے تین بچے بھی ہیں—فوٹو: پیپلز میگزین

شادی کے تین سال بعد جوڑے کے ہاں پہلا بچہ ہوا جب کہ اگلے ہی سال جوڑے کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں آنا شروع ہوگئیں۔

شادی کے 4 سال بعد 2014 میں جوڑے کے درمیان علیحدگی اور اختلافات کی خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں تاہم اس کے باوجود دونوں کو ایک ساتھ زندگی گزارتے دیکھا گیا اور ایسی خبروں کے دوران ہی 2017 میں جوڑے کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔

تین بچے ہوجانے کے باوجود جوڑے کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں اور 2018 کے وسط کے بعد ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں تاہم اس کے باوجود دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جانے لگا اور اب بریان آسٹن گرین نے تصدیق کردی کہ انہوں نے بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی ہیں کہ 34 سالہ میگن فاکس نے امریکی گلوکار 30 سالہ مشین گن کیلی سے تعلقات استوار کرلیے ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں جلد ہی اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کا اعلان کریں گے۔

تاہم خبریں ہیں کہ جب تک میگن فاکس کی باضابطہ طلاق نہیں ہوجاتی تب تک دونوں دونوں کسی طرح کا اعلان نہیں کریں گے۔

مشین گن کیلی اور میگن فاکس کے درمیان 2019 میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی تاہم بعد میں ان کے درمیان قربتیں بڑھ گئیں اور حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران بھی انہوں نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ساتھ اچھا وقت گزارا۔

دونوں کے درمیان چند سال سے اختلافات تھے—فوٹو: شٹر اسٹاک
دونوں کے درمیان چند سال سے اختلافات تھے—فوٹو: شٹر اسٹاک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024