ایل جی کا ویلوٹ اسمارٹ فون متعارف
کئی ہفتوں کے ٹیزر، لیکس اور اعلانات کے بعد ایل جی نے آخرکار اپنے نئے ویلوٹ فون کو جنوبی کوریا میں متعارف کرادیا ہے۔
اس فون کے بارے میں کمپنی پہلے ہی کافی کچھ بتاچکی تھی اور فی الحال جنوبی کوریا سے باہر اس کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلات کمپنی نے نہیں بتائیں۔
اس فون میں 6.8 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے اور اسنیپ ڈراگون 765 پراسیسر موجود ہے۔
اس میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں 2 ٹ بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ 5 جی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔
فون میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری فاسٹ اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ یہ 4 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
اس کا ایک دلچسپ فیچر بیک پر رین ڈراپ انداز کا کیمرا سسٹم ہے جس میں 3 سنسر موجود ہیں۔
اس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا موجود ہے۔
فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا میں اس کی قیمت 700 ڈالرز (ایک لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے مگر دیگر ممالک میں یہ قیمت اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔
ایل جی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ فون کے نام ویلوٹ کا مطلب پریمیئم سافٹنس ہے جو کہ اس نئی ڈیوائس کی خاصیت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہمارا نیا برانڈ منفرد شخصی رجحانات اور جذبات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے اور ڈیزائن پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔