وبا کے اثرات ترقیاتی بجٹ پر بھی پڑنے لگے
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی اضافی ہنگامی مالی امداد کے بعد 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ کی سہولت (ای ایف ایف) کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے موجودہ مالی سال کے دوران پاکستان کے ترقیاتی اخراجات میں مزید کمی کا امکان ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ رواں سال کے لیے ملک کے ترقیاتی اخراجات 34 فیصد یعنی 953 ارب روپے کم ہوجائیں گے جبکہ وائرس سے قبل مجموعی ترقیاتی اخراجات 1437 ارب روپے تھے۔
صوبوں کے سالانہ ڈیولپمنٹ پلانز (اے ڈی پیز) کے اخراجات میں 45 فیصد کمی ہوگئی، جو 844 ارب سے کم ہو کر 461 ارب روپے ہوجائیں گے۔
خبر کی مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔