• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کورونا وائرس: کرسٹیانو رونالڈو کا 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان

شائع March 31, 2020 اپ ڈیٹ April 7, 2020
کرسٹیانو رونالڈو، فوٹو: اے ایف پی
کرسٹیانو رونالڈو، فوٹو: اے ایف پی

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو، ان کے فٹبال کلب جووینٹس کے کوچ ماریزیو سری اور ٹیم کے دیگر ساتھیوں نے کورونا وائرس سے ہونے والے مالی بحران کے باعث 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو اور ان کی ٹیم کے دیگر ساتھیوں نے مارچ، اپریل، مئی اور جون کی تنخواہیں نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو یہ تمام کھلاڑی تقریباً 90 ملین یوروز یعنی 100 کروڑ ڈالرز کا معاوضہ نہیں لیں گے۔

جووینٹس کلب نے اپنے ایک بیان میں اس مشکل وقت میں کھلاڑیوں اور کوچ کی سپورٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ جووینٹس کلب کے 3 کھلاڑیوں ڈینیئل روگانی، بلیز ماتیوڈی اور پالو ڈیبالا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

مزید پڑھیں: ساتھی کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق، کرسٹیانو رونالڈو نے خود کو قرنطینہ کرلیا

ڈینیئل رگانی میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے بھی خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں اٹلی کے شہر تورینو میں لیگ کا آخری میچ کھیلا تھا، جس کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑی ڈینیئل رگانی میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے ساتھیوں نے خالی اسٹیڈیم میں بغیر شائقین کے میچ کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ اٹلی میں لاک ڈاؤن کرکے تمام کھیلوں اور تقریبات کو بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔

اٹلی، جہاں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، نے 3 ہفتوں کے لیے ملک گیر لاک ڈاون کر رکھا ہے تاہم گزشتہ 3 روز میں وہاں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 5 سے 6 ہزار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024