• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کورونا وائرس: الیکشن کمیشن نے خواتین عملےکو عارضی طور پر حاضری سے استثنیٰ دے دیا

شائع March 25, 2020
کمیشن کے جینڈر، پروٹوکول اور تربیتی ونگ بھی 6 اپریل تک بند رہیں گے—فائل فوٹو:
کمیشن کے جینڈر، پروٹوکول اور تربیتی ونگ بھی 6 اپریل تک بند رہیں گے—فائل فوٹو:

چیف الیکشن کمشنر ایم جے سکندر سلطان راجا نے کورونا وائرس کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں کام کرنے والے 50 فیصد عملے بشمول تمام خواتین افسران اور ملازمین کو عارضی طور پر حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

اس حوالے سے جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق خواتین عملے کے ممبروں کو 6 اپریل تک دفتر جانے سے استثنیٰ ہے جبکہ کمیشن کے جینڈر، پروٹوکول اور تربیتی ونگ بھی 6 اپریل تک بند رہیں گے۔

مزیدپڑھیں: کورونا وائرس کیسز، پاکستان مسلم ممالک میں چوتھے نمبر پر

اعلامیے کے مطابق نصف ملازمین کو دفتر حاضر ہونا پڑے گا جبکہ باقی افراد کو گھر میں ہی رہنے اور وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سیکیورٹی عملے کے لیے بھی یہی ہدایات جاری کی گئیں کہ اس مدت کے دوران دفتر کا وقت صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک رہے گا۔

دریں اثنا بخار، فلو یا کھانسی میں مبتلا ملازمین کو دفتر آنے سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا تاہم یہ متعلقہ شعبے کے سربراہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے عدلیہ اپنے امور انجام دیتی رہے گی، سپریم کورٹ

اس کے ساتھ ساتھ کمیشن کے تمام افسران بشمول فیلڈ اسٹاف سے کہا گیا کہ وہ اپنے ڈیوٹی اسٹیشنز پر موجود رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر حکومت اور اس کے اداروں کی مدد کی جاسکے۔

اعلامیے کے مطابق ضروری کام کے لیے اسٹیشن چھوڑنے کے لیے اہل افسر کی پیشگی اجازت کی ضرورت ہوگی۔

ساتھ ہی تمام افسران اور ماتحت عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فون پر دستیاب رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر سرکاری کام میں ان کی مدد لی جاسکے۔

بیان میں کہا گیا کہ ای سی پی سیکریٹریٹ میں ایک علیحدہ کمرہ مختص کیا جائے گا جہاں نامزد افسران اور عملہ زائرین سے ملیں گے اور انہیں درپیش مسائل حل کریں گے، تاہم زائرین کو سیکرٹریٹ میں کسی دوسرے کمرے میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: سیاسی جماعتیں کورونا وائرس پر نیشنل ایکشن پلان کی خواہاں

دوسری جانب ای سی پی کے رکن جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی سماجی دوری سے متعلق تمام ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے اپریل کے پہلے ہفتے میں صوبہ پنجاب میں علاقائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر کے دورہ کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایک سرکاری مراسلے کے مطابق متعلقہ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ 6 سے 10 اپریل کے شیڈول دورے کے لیے سیکیورٹی اور پروٹوکول کے انتظامات کریں۔


یہ خبر 25 مارچ 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024