• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ریڈمی سیریز کے سب سے طاقتور فونز متعارف

شائع March 24, 2020
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

چینی کمپنی شیاؤمی نے ریڈمی سیریز کے اب تک کے سب سے طاقتور اسمارٹ فونز کے 30 پرو اور کے 30 پرو زوم ایڈیشن متعارف کرادیئے ہیں۔

یہ دونوں 5 جی سپورٹ کے ساتھ ہیں جن میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ، اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا گیا ہے۔

درحقیقت یہ دونوں فونز لگ بھگ ایک جیسے ہی ہیں، بس کیمرا سسٹم میں فرق ہے۔

دونوں فونز میں 6.67 انچ کا ایف ایچ ڈ پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں بیزل کم رکھنے کے لیے پوپ اپ سیلفی کیمرا سسٹم کو دیا گیا ہے۔

فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے جبکہ ریفریش ریٹ 60 ہرٹز اور ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ دی گئی ہے۔

دونوں فونز 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں دستیاب ہوں گے۔

اسی طرح دونوں میں 4700 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، جبکہ پہلے سے بہتر ہیپٹک وائبریشن موٹر، وائی فائی سکس کنکٹویٹی، آئی آر پورٹ اور ہیڈ فون جیک بھی موجود ہے۔

جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو کے 30 پرو میں مین کیمرا 64 میگاپکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگاپکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگاپکسل میکرو اور 2 میگاپکسل ڈیپتھ کیمرادیا گیا ہے۔

اس کے مقابلے میں کے 30 پرو زوم میں بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرا، 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا موجود ہے، یعنی اس میں میکرو کی جگہ ٹیلی فوٹو لینس دیا گیا ہے۔

ٹیلی فوٹو کیمرا 3 ایکس آپٹیکل اور 30 ایکس ہائبرڈ زوم کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ دونوں فونز سسے 8 کے ویڈیو ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔

دونوں فونز میں پوپ اپ سیلفی کیمرا 20 میگا پکسل کا ہے۔

یہ دونوں فونز سب سے پہلے چین میں اپریل میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

کے 30 پرو کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 3 ہزار یوآن (67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 34 سو یوآن (76 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3700 یوآن (83 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کے 30 پرو زوم کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 38 سو یوآن (85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی والا ورژن 4 ہزار یوآن (89 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024