• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کورونا وائرس سے سعودی عرب میں پہلی موت کی تصدیق

شائع March 24, 2020
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے پہلی موت مدینہ منورہ میں ہوئی— فائل فوٹو رائٹرز
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے پہلی موت مدینہ منورہ میں ہوئی— فائل فوٹو رائٹرز

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے سبب ملک میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ ملک میں اب تک 767افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان محمد عبدالعلی نے منگل کو مدینہ میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ایمرجنسی روم میں غیرملکی مریض کی حالت تیزی سے خراب ہوتی جا رہی تھی اور وہ پیر کی رات انتقال کر گئے۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو ایک دن میں 205افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس سے ملک میں وائرس کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 767 ہو چکی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلہب نے کہا کہ کرفیو کے پہلے دن ملک بھر میں اس پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے کورونا وائرس کا پھلاؤ روکنے کے لیے گزشتہ روز کو ملک بھر میں 21 دن کے لیے شام 7بجے سے صبح 6بجے تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھ جس کا اطلاق پیر سے ہو گیا ہے۔

انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کیا کہ ان افواہوں سے سعودی شاہی خاندان کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ بری طرح متاثر ہو سکتی ہے اور افواہیں پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا جس سے چین میں 3ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

چین نے صوبہ ہوبے کو لاک ڈاؤن کر کے وائرس پر قابو پا لیا لیکن اس کے بعد سے یہ وائرس مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اب تک یہ وائرس 180 سے زائد ملکوں میں پھیل چکا ہے جس کے نتیجے میں 17ہزار سے زائد افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 4 لاکھ افراد اب تک وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024