• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ثنا سفیناز کی سی ای او نے کورونا ہونے کی خبروں کی تردید کردی

شائع March 23, 2020
نامور ڈیزائنر ثنا ہاشوانی — فوٹو: فائل
نامور ڈیزائنر ثنا ہاشوانی — فوٹو: فائل

کپڑوں کے مقبول پاکستانی برانڈ ’ثنا سفیناز‘ کی سی ای او ثنا ہاشوانی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جس کے بعد ڈیزائنر نے ان تمام افواہوں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

برانڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی، جس میں ڈیزائنر سے متعلق غلط خبریں پھیلانے والی ویب سائٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس پوسٹ کے ساتھ ثنا ہاشوانی کے ٹیسٹ نتائج کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

برانڈ کی ٹیم نے اپنے بیان میں بتایا کہ ثنا ہاشوانی حال ہی میں برطانیہ سے پاکستان واپس آئیں تھی جس کے بعد انہوں نے فوری کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا۔

برانڈ کی ٹیم سے غلط خبریں پھیلانے والی ویب سائٹس کو بھی پیغام دیا کہ وہ ایسے وقت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے لکھا کہ ایسے وقت میں بیرون ملک سے پاکستان آنے والے افراد کو خود ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

ڈیزائنر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر شائع کرنے والی ایک ویب سائٹ نے بعدازاں ان سے معافی بھی مانگ لی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور جہاں اس عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرچکی ہے وہی بلوچستان میں اس وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

اس ہلاکت کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے موت کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024