• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھائی کی شادی کے بعد مایا علی والد کی یاد میں آبدیدہ

شائع March 16, 2020
اداکارہ کے بھائی کی شادی گزشتہ ماہ کراچی میں ہوئی — فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے بھائی کی شادی گزشتہ ماہ کراچی میں ہوئی — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی کے بھائی کی شادی گزشتہ ماہ کراچی میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

اداکارہ نے خود بھی اپنے بھائی کی شادی کی ہر تقریب کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

جہاں لوگوں کو دلہا دلہن کی جوڑی پسند آئی وہیں مایا علی کے مداحوں نے ان کے بہترین انداز کی تعریف بھی کی۔

اور اب شادی کی تقریبات ختم ہونے کے ایک ماہ بعد مایا علی نے ایک مرتبہ پھر بھائی کی بارات کے دوران لی گئی اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جس میں وہ اپنے والد کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔

مایا علی کے والد کا انتقال 2016 میں ہوا تھا، جن کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مایا علی نے لکھا کہ 'شادی وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں سب ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہوتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں لیکن بابا آپ کہیں نہیں تھے، میں نے آپ کو بہت ڈھونڈا، لیکن آپ مجھے گلے لگانے کے لیے وہاں موجود نہیں تھے، اس وقت مجھے حقیقت کا اندازہ ہوا'۔

اداکارہ کے مطابق 'میرے قریب سب سے صرف آپ نہیں تھے بابا، اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے'۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے اپنی پوسٹ میں والدہ کے لیے بھی لکھا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024