• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے باوجود رائیونڈ تبلیغی اجتماع جاری

شائع March 12, 2020
رائیونڈ تبلیغی اجتماع اتوار تک جاری رہے گا — فائل فوٹو: اے پی
رائیونڈ تبلیغی اجتماع اتوار تک جاری رہے گا — فائل فوٹو: اے پی

لاہور: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باوجود 5 روزہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ تبلیغی مرکز میں شروع ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اجتماع میں مرکز کی جانب سے 3 دن، 40 روزہ یا 4 ماہ کے مشن میں شامل ہونے والے 3 کٹیگری کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

رائیونڈ میں ہونے والا تبلیغی اجتماع بدھ کو نماز عصر سے شروع ہوا اور یہ اتوار کی صبح نماز فجر میں اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا.

مزید پڑھیں: تبلیغ کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے والے حاجی عبدالوہاب

اجتماع میں ملک میں موجود مختلف اسکالرز سمیت پڑوسی ملک بھارت سے آئے ہوئے مولانا احمد لیتی اور مولانا ابراہیم دیولا ہزاروں افراد کے مجمع سے خطبہ دیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے حکام کی جانب سے کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ان کی جانب سے اجتماع ملتوی کرنے کی متعدد درخواستوں کو منتظمین کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔

واضح رہے کہ صوبائی حکام کی جانب سے اجتماع میں سندھ اور پنجاب سے شرکا کے آنے کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تبلیغی جماعت کے امیر حاجی محمد عبدالوہاب انتقال کرگئے

اس حوالے سے سیکریٹری محمد عثمان نے ڈان کو بتایا کہ احتیاطی اقدامات کے طور پر ان کے محکمے نے تبلیغی مرکز میں تمام ضروری سہولیات کے ساتھ 5 بستروں پر مشتمل ایک آئیسولیشن وارڈ قائم کیا ہے۔

اس کے علاوہ وائرس سے لوگوں کے متاثرہ ہونے کا خدشہ بڑھنے کی صورت میں روائیونڈ ہسپتال انتظامیہ کو مزید بستر مختص کرنے کے لیے الرٹ رکھا گیا ہے۔

ان کے مطابق تمام اہل عملے کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ شرکا کو تشہیر کے ذریعے احتیاطی تدابیر جیسے مصافحہ سے گریز کرنا، کثرت سے ہاتھ صاف کرنا اور کورونا وائرس جیسی علامات کے شبہ میں فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنے کے بارے میں یاد دہانی کروائی جارہی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mudasser Mar 12, 2020 02:24pm
اگر پاکستان سپر لیگ میچ کھیلا جاسکتا ہے تو پھر یہ روحانی اجتماع کیوں نہیں؟

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024