• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لگ بھگ سو فیصد فرنٹ اسکرین والا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون

شائع March 10, 2020
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ فون نیکس 3 ایس فائیو جی متعارف کرادیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے نیکس تھری کا جانشین ہے جو کہ لگ بھگ بیزل لیس ہے۔

بنیادی طور پر یہ گزشتہ سال کے ماڈل سے کچھ زیادہ مختلف نہیں اور سب سے بڑا اپ گریڈ اس کا پراسیسر ہے جو کہ اسنیپ ڈراگون 865 ہے جبکہ فائیو جی اسنیپ ڈراگون ایکس 55 موڈیم دیا گیا ہے۔

ویوو کے اس فون میں 6.89 انچ کا ایس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 99.6 فیصد ہے۔

فون کی اسکرین میں خم فون کے سائیڈ میں آخر تک دیئے گئے ہیں جسے واٹر فال ڈسپلے کا نام دیا گیا ہے اور یہ بٹن لیس فون ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس کے لیے ورچوئل بٹن ٹچ سنس کے نام سے دیئے گئے ہیں جو کہ ہیپٹک فیڈبیک سسٹم پر کام کریں گے، جن کو صارفین پاور اور والیوم کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

فون میں 8 سے 12 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر فائیو ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے تاہم ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود نہیں۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے فن ٹچ او ایس 10 سے کیا ہے۔

اس فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ لونر رنگ میں دیا گیا ہے جس میں ایک 64 میگا پکسل کیمرا، دوسرا 13 میگا پکسل سپر وائیڈ اور تیسرا 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے۔

یہ کیمرا سیٹ اپ 2 ایکس آپٹیکل زوم اور 20 ایکس ڈیجیٹل زوم کو سپورٹ کرتا ہے، اس کے علاوہ ایچ ڈی آر، ہائپر ایچ ڈی آر اور سپر ای آئی ایس ویڈیو اسٹیبلائزیشن، فور کے ویڈیو شوٹنگ وغیرہ چند نمایاں کیمرا فیچرز ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پوپ اپ موڈیول میں دیا گیا ہے جس میں ایل ای ڈی فلیش دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

نیکس 3 ایس فائیو جی میں 4350 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے ۔

کمپنی کے مطابق فون میں نئے وائی فائی سکس سپورٹ موجود ہے جبکہ یہ ڈیوائس 2 وائی فائی نیٹ ورکس پر بیک وقت کنکٹ ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ ڈوئل سم سپورٹ، بلیوٹوتھ 5.0، جی پی ایس اور یو ایس بی سی دیگر فیچرز ہیں۔

یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور 2 مختلف ورژن میں دستیاب ہوگا۔

8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 4998 یوآن (ایک لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 5298 یوآن (ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

دیگر ممالک میں اسے متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024