• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سعودی عرب: ایئر ٹریفک کنٹرول میں ایک ہی سال میں 26 خواتین کی شمولیت

شائع March 9, 2020
ایئر ٹریفک کنٹرول میں کام کرنے والی خواتین کم عمر ہیں—فوٹو: سعودی گزٹ
ایئر ٹریفک کنٹرول میں کام کرنے والی خواتین کم عمر ہیں—فوٹو: سعودی گزٹ

گذشتہ چند سال میں خواتین کو آزادی دینے اور ان کی خود مختاری کے لیے اقدامات اٹھانے میں پیش پیش سعودی عرب نے انتہائی اہمیت کے حامل شعبے 'ایئر ٹریفک کنٹرول' میں محض ایک سال میں 26 خواتین کو ملازمت دی۔

سعودی عرب نے گزشتہ چند سال میں جہاں خواتین کو اداکاری و فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت دی ہے، وہیں اب سعودی عرب میں خواتین غیر محرم مرد کے ساتھ بھی ملازمت کرتی ہیں۔

اسی سلسلے میں سعودی عرب نے مارچ 2019 میں پہلی بار ایک خاتون کو ایئر ٹریفک کنٹرول یعنی ہوا بازی کے شعبے میں ملازمت فراہم کی تھی تاہم اب ایک سال بعد مذکورہ شعبے میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد بڑھ کر 26 ہو چکی ہے۔

’سعود گزٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اس وقت 26 خواتین ایئر ٹریفک کنٹرول میں ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں۔

سعودی عرب ایوی ایشن کے مطابق 26 خواتین کی ہوا بازی کے شعبے میں شمولیت کے بعد اب مذکورہ شعبے میں کام کرنے والے تمام افراد خالص سعودی عرب کے ہوگئے ہیں، اس سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرول میں غیر سعودی بھی ملازمت کرتے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول میں ذمہ داریاں نبھانے والی خواتین انتہائی اونچائی پر پرواز کرنے والے طیاروں کی ٹریفک کی نگرانی کرنے سمیت ان کے لیے ایئر پورٹس پر اڑان بھرنے اور اترتے وقت ٹریفک کی بحالی جیسے اہم امور سرانجام دیتی ہیں۔

سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول روم میں ذمہ داریاں نبھانے والی تقریباً تمام خواتین 15 ہزار فٹ کی اونچائی پر اڑان بھرنے والے طیاروں کی نگرانی سمیت اس سے بھی زیادہ بلندی پر اڑنے والے طیاروں کی نگرانی کرتی ہیں جب کہ وہ ان طیاروں کے لیے ایئر ٹریفک کی بھی نگرانی کرتی ہیں۔

ایئر ٹریفک کنٹرول میں کام کرنے والی ذیادہ تر خواتین نوجوان اور اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں ہی قائم عالمی ایئر اکیڈمی میں تربیت حاصل کی اور اب مردوں کے شانہ بشانہ پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024