• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اوپو کے مہنگے ترین فلیگ شپ فونز متعارف

شائع March 6, 2020
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے اپنے 2 نئے فلیگ شپ فونز فائنڈ ایکس 2 اور فائنڈ ایکس 2 پرو معمولی تاخیر کے بعد متعارف کرادیئے ہیں۔

یہ فون فروری میں بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش ہونے تھے مگر کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے یہ ایونٹ منسوخ کردیا گیا۔

یہ اوپو کے مہنگے ترین فونز سمجھے جاسکتے ہیں جو فیچرز کے لحاظ سے گلیکسی ایس 20 کی ٹکر کے ہیں۔

دونوں فونز میں ایک جیسا 6.7 انچ کا امولیڈ ڈسپلے کیو ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اوپو فائنڈ ایکس 2

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر کے ساتھ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی یو ایف ایس 3.0 اسٹوریج دی گئی ہے مگر میموری کارڈ سلاٹ موجود نہیں۔

فائنڈ ایکس 2 میں کمپنی نے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے لیے سونی کا آئی ایم ایکس 586 سنسر ایف 1.7 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے اور کمپنی کے بقول یہ ایک کیمرا ہی ڈوئل پکسل سنسر کو شکست دے سکتا ہے۔

اس کے علاوہ 12 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا بھی موجود ہے جس میں الٹرا اسیٹیڈی ویڈیو پرو موڈ موجود ہے، تیسرا کیمرا 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے جو 5 ایکس ہائبرڈ زوم دی گئی ہے مگر آپٹیکل زوم کی تفصیل واضح نہیں، مگر ممکنہ طور پر یہ 2 سے 3 ایکس ہوسکتی ہے، تمام کیمرے الٹرا نائٹ موڈ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فائنڈ ایکس 2 میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ سپر وی او او سی 2.0 فلیش چارج سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اوپو فائنڈ ایکس 2 پرو

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

یہ کیمرے اور اسٹوریج کے لحاظ سے فائنڈ ایکس 2 سے زیادہ بہتر ہے۔

اس میں 512 جی بی یو ایف ایس اسٹوریج اور 12 جی بی ریم دی گئی ہے۔

اس میں کچھ بڑی بیٹری 4260 ایم اے ایچ کی ہے جس میں 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس پرو فون میں 2 فیچرز بھی اضافی ہیں یعنی آئی پی 68 واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس (ایکس 2 میں آئی پی 54 ڈسٹ اینڈ واٹر ریزیزٹنس دی گئی ہے) اور ایک خصوص ایکسیسز موٹر بہتر ہیپٹک فیڈبیک کے لیے دی گئی ہے۔

اس فون میں بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا تو فائنڈ ایکس 2 کی طرح 48 میگا پکسل والا ہی ہے، مگر الٹرا وائیڈ کیمرا بھی 48 میگا پکسل کے ساتھ ہے جو نہ صرف کسی چند بڑے الٹرا وائیڈ سنسر سے لیس کیمروں میں سے ایک ہے بلکہ یہ آٹو فوکس اور میکرو موڈ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا پیری اسکوپ لینس کے ساتھ ہے جس میں 5 ایکس آپٹیکل، 10 ایکس ہائبرڈ اور 60 ایکس ڈیجیٹل زوم دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یہ دونوں فون مئی کے آغاز میں صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے، فائنڈ ایکس 2 کی قیمت 999 یورو (ایک لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ فائنڈ ایکس 2 پرو 1199 یورو (2 لاکھ 10 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024