• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سیمی کی جگہ وہاب ریاض پشاور زلمی کے نئے کپتان مقرر

شائع March 5, 2020 اپ ڈیٹ March 8, 2020
پشاور زلمی نے 2017 میں ڈیرن سیمی کی قیادت میں چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا— فوٹو: بشکریہ پی ایس ایل
پشاور زلمی نے 2017 میں ڈیرن سیمی کی قیادت میں چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا— فوٹو: بشکریہ پی ایس ایل
ڈیرن سیمی کی جگہ وہاب ریاض کو پشاور زلمی کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
ڈیرن سیمی کی جگہ وہاب ریاض کو پشاور زلمی کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے درمیان ہی ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا ہے اور وہاب ریاض کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 2017 کی فاتح پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے درمیان ہی ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو قیادت سونپ دی ہے۔

پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر آئندہ دو سال کے لیے ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا ہے جبکہ محمد اکرم کو ٹیم ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

2017 میں پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ ان کا بحیثت کھلاڑی آخری میچ ہو گا۔

یاد رہے کہ ڈیرن سیمی کو قیادت سے ایک ایسے موقع پر ہٹایا گیا ہے جب دو دن قبل ہی سیمی کے فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی سے اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار کپتان ڈیرن سیمی کو نہیں کھلایا تھا اور ان کی جگہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کپتان کے روپ میں نظر آئے تھے۔

تاہم میڈیا میں اختلافات کی خبریں اس وقت زیر گردش کرنے لگی تھیں جب ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں'۔

تاہم بعدازاں سابق ویسٹ انڈین کپتان نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے پشاور زلمی ان کا ʼبے بیʼ ہے اور کوئی چیز ان کے درمیان نہیں آسکتی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میڈیا یہ سوچے گا کہ میرے اور میرے بھائی جاوید آفریدی کے درمیان کوئی مسئلہ ہوگا، میں درحقیقت اس پر ہنس رہا ہوں، سن لیں کہ مجھے اس شخص سے بالکل اپنے بھائی کی طرح محبت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024