• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بارش کی بدولت بھارت پہلی مرتبہ ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

شائع March 5, 2020 اپ ڈیٹ March 8, 2020
آسٹریلیا نے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی— فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا نے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی— فوٹو: اے ایف پی

ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا جسے بارش کے سبب منسوخ سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف واک اوور مل گیا۔

سڈنی میں پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ فیورٹ انگلینڈ سے تھا لیکن بارش کے سبب میچ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا اور ایک بھی گیند کا کھیل نہ ہو سکا۔

میچ بے نتیجے ہونے کی صورت میں راؤنڈ میچز میں اپنے گروہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی بھارت کی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ اور بھارت ویمن ٹی20 ورلڈ کپ میں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئے اور ان تمام میچوں میں بھارت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ایونٹ کے دوسرا سیمی فائنل بھی بارش سے متاثر ہوا اور جنوبی افریقہ کو نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان میگ لیننگ نے 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 49رنز کی اننگز کھیلی جبکہ الیسا ہیلی نے 18 اور بیتھ مونی نے 28رنز کی اننگز کھیلی۔

بارش کے سبب میچ کو محدود کردیا گیا اور 13اوورز میں جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 98رنز کا ہدف دیا گیا۔

لورا ولوارڈ کی 27گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کے باوجود جنوبی افریقہ کی ٹیم 13اوورز میں 92رنز بنا سکی اور آسٹریلیا نے میچ میں 5رنز سے کامیابی حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایونٹ کا فائنل 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھارت اور میزبان آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024