• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کورونا وائرس کی وجہ سے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی

شائع March 2, 2020 اپ ڈیٹ March 3, 2020
اب یہ ایونٹ 24 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے — فائل فوٹو
اب یہ ایونٹ 24 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے — فائل فوٹو

دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق 11 سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں یہ ٹورنامنٹ کھیلا جانا تھا، جس میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی۔

تاہم منتظمین نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر اس ٹورنامنٹ کو فی الحال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیڈریشن نے کہا کہ اب یہ ایونٹ 24 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے لگایا جانے والا پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ بھی ختم کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم لگاتار دوسری مرتبہ اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام

یہ کیمپ گزشتہ ایک ماہ سے لگا ہوا تھا جبکہ حتمی کھلاڑیوں کا انتخاب آج کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ چین سے مختلف ممالک میں پھیلنے والے اس وائرس کی وجہ سے اب تک 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لگ بھگ 90 ہزارافراد متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان میں بھی اب تک کورونا وائرس کے 4 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024