• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

مانی نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے گنگولی کا بیان مسترد کردیا

شائع March 1, 2020 اپ ڈیٹ March 4, 2020
احسان مانی نے کہا کہ ابھی ایشیا کپ کے وینیو کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا— فائل فوٹو: اے ایف پی
احسان مانی نے کہا کہ ابھی ایشیا کپ کے وینیو کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ایشیا کپ کے وینیو کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے صدر اور سابق کرکٹر ساروو گنگولی نے کہا تھا کہ رواں سال شیڈول ایشیا کپ کا وینیو دبئی ہو گا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

رواں سال ستمبر میں شیڈول ٹی20 ایشیا کپ میں کی میزبانی کے حقوق پاکستان کے پاس ہیں لیکن بھارتی ٹیم پاکستان آںے پر تیار نہیں جس کی وجہ سے ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ ایشیا کپ ایسوسی ایٹ ممبرز کے فائدے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے، ہم اس بات کو ذہن میں رکھ کر فیصلہ کریں گے، حتمی فیصلہ تمام ایشیائی ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا، ہمارے پاس چند آپشنز ہیں۔

تین مارچ کو دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں ممکنہ طور پر گنگولی اور مانی دونوں موجود ہوں گے اور ایشیا کپ کے میزبان ملک کے حوالے سے حتمی فیصلہ اجلاس کے دوران ہی متوقع ہے۔

اس سے قبل ساروو گنگولی نے کہا تھا کہ اگلے ایشیا کپ کا وینیو دبئی ہو گا۔

بی سی سی آئی کے صدر نے کہا تھا کہ ایشیا کپ دبئی میں منعقد ہو گا اور بھارت اور پاکستان دونوں کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق بھارت کے پاس تھے لیکن پاک بھارت کشیدگی کے سبب اس ایونٹ کی میزبانی بھی دبئی اور ابوظہبی نے کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024