• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ڈسپلے کے اندر نصب کیمرے سے لیس کانسیپٹ اسمارٹ فون

شائع February 28, 2020
ایپکس 2020 — فوٹو بشکریہ ویوو
ایپکس 2020 — فوٹو بشکریہ ویوو

چینی کمپنی ویوو نے 2018 میں ایک ایسا کانسیپٹ فون پیش کیا تھا جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر تھے جبکہ سیلفی کیمرے کے لیے کوئی نوچ نہیں تھا، اس ڈیوائس کو ایپکس کا نام دیا گیا تھا۔

گزشتہ سال اس کمپنی نے پہلے سے زیادہ بہتر ماڈل ویوو ایپکس 2019 پیش کیا جس میں کسی قسم کا بٹن اور پورٹ نہیں تھی۔

اور اب اس کانسیپٹ فون سیریز کی نئی ڈیوائس ایپکس 2020 پیش کردی گئی ہے جو کمپنی کا پہلا فون ہے جس میں سیلفی کیمرا اسکرین ک اندر دیا گیا ہے۔

یہ فون بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرایا جانا تھا مگر کورونا وائرس کے باعث ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا اور اب اس کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیا۔

اس کانسیپٹ فون میں 6.45 انچ کا الٹرا کروڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو دونوں اطراف میں 120 ڈگری اینگل تک مڑا ہوا ہے اور بیزل لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہیں۔

گزشتہ سال کے فون کی طرح اس بار بھی ایپکس 2020 میں کوئی پورٹ اور فزیکل بٹن موجود نہیں اس کی جگہ ورچوئل پریشر سنسنگ بٹنز کو دی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون کی اسکرین کے اندر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے جسے انڈر اسکرین کیمرے کا نام دیا گیا ہے اور نوچ یا پوپ اپ کیمرے کی ضرورت ہی ختم ہوگئی ہے۔

یہ اسی ٹیکنالوجی سے ملتی جلتی ہے جسے گزشتہ سال اوپو نے پیش کیا تھا (اوپو اور ویوو ایک ہی پیرنٹ کمپنی کا حصہ ہیں)، مگر اوپو نے اس کیمرا ٹیکنالوجی سے لیس کوئی فون متعارف نہیں کرایا جسے لوگ خرید سکیں جبکہ ویوو کے ایپکس فونز بھی عام پروڈکشن کے لیے تیار نہیں ہوتے، مگر کسی حد تک ان کا استعمال ممکن ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس فون کے بیک پر 48 میگا پکسل مین کیمرا اور 16 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا دیا گیا ہے جو کہ 5 سے 7.5 ایکس آپٹیکل زوم کرسکتا ہے، خیال رہے کہ آئی فون 11 پرو میکس میں 2 ایکس آپٹیکل زوم، سام سنگ گلیکسی ایس 20 الٹرا میں 4 ایکس آپٹیکل زوم، ہواوے پی 30 پرو میں 5 ایکس زوم دیا گیا۔

ویوو کا کہنا ہے کہ مین کیمرے میں ایسا اسٹرکچر دیا گیا ہے جو کہ او آئی ایس سسٹمز پر کارکردگی کو 200 فیصد تک بڑھا دیتا ہے، جس سے زیادہ بہتر ویڈیو اور رات کے وقت تصاویر کا معیار اچھا ہوتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

چونکہ اس میں کسی قسم کی پورٹ نہیں تو چارجنگ کے لیے 60 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جو کہ کمپنی کے مطابق 2000 ایم اے ایچ بیٹری کو 20 منٹ میں چارج کرسکتی ہے، تاہم اس فون میں بیٹری کا حجم کمپنی نے نہیں بتایا۔

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر، ایکس 55 موڈیم یعنی فائیو جی سپورٹ، اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم، 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی۔

دیگر فیچرز میں واٹس ٹریکنگ آٹو فوکس، ویوو اسکرین ساﺅنڈ کاسٹنگ ٹیکنالوجی دی گئی ہے جو ڈسپلے کو ہی اسپیکرمیں بدل دیتی ہے۔

مگر اس بات کا قوی امکان ہے کہ گزشتہ 2 ایپکس فونز کی طرح یہ بھی کبھی عام صارفین کے لیے دستیاب نہ ہو کیونکہ یہ کمپنی اس طرح کی ڈیوائسز مستقبل کی ٹیکنالوجی کے اظہار کے لیے تیار کرتی ہے۔

جیسے ایپکس 2018 میں پوپ اپ سیلفی کیمرا پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا اور چند ماہ بعد ویوو کے فلیگ شپ نیکس ایس کے ذریعے وہ عام لوگوں تک پہنچ گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024