• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

منشا پاشا اور آغا علی پہلی بار میاں بیوی کے روپ میں

شائع February 29, 2020
دونوں پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دیں گے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دیں گے—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات منشا پاشا اور آغا علی پہلی بار میاں اور بیوی کے روپ میں شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے بہت جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دونوں کی جوڑی اسکرین پر کیسی لگے گی تاہم دونوں کے مداحوں کو امید ہے کہ دونوں کی جوڑی انتہائی اچھی دکھنے کے علاوہ کامیاب بھی جائے گی۔

منشا پاشا اور آغا علی جلد ہی ایک ایسی ٹیلی فلم سیریز میں جوڑے کے کردار میں دکھائی دیں گے جو مشکل حالات کی وجہ سے کچھ غیر اہم فیصلے کرتے ہیں اور اس وجہ سے ان کی زندگی ماضی جیسی نہیں رہتی۔

اسی بارے میں منشا پاشا نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے آنے والی ٹیلی فلم اور اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ وہ فلم سیریز میں ماہرہ نامی کردار ادا کریں گی جبکہ ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اور آغا علی ایک ایسے نوجوان جوڑے کے کردار میں دکھائی دیں گے جن پر مشکل وقت آتا ہے اور اس سے ان کی زندگی میں بہت بڑا بدلاؤ آتا ہے۔

منشا پاشا نے بتایا کہ حالات کی وجہ سے انہیں نوکری کرنی پڑتی ہے جس کے بعد ان کے مسائل بڑھ جاتے ہیں کیوں کہ وہ نوکری کرنے کے دوران اپنے شوہر کے تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کے لیے انتہائی محتاط ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ منشا پاشا کے مطابق ان کا کردار ایسا ہے کہ وہ نوکری کے دوران شوہر کے تحفظات دور کرنے کے دوران مسائل کا شکار بن جاتی ہے جس کی وجہ سے ان سے انجانے میں کچھ غلط حرکتیں بھی ہوجاتی ہیں۔

منشا پاشا نے بتایا کہ ڈرامے میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے اور ان کا کردار خواتین کو یہ پیغام دےگا کہ کس طرح خواتین کو مسائل میں اور عدم تحفظ کی صورتحال میں آگے بڑھنا چاہیے۔

منشا پاشا کی طرح آغا علی نے بھی ٹیلی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور انہوں نے ڈرامے کے ایک منظر سے اداکارہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔

آغا علی نے لکھا کہ انہیں منشا پاشا کے ساتھ پہلی بار کام کرکے بہت اچھا لگا۔

آغا علی نے ڈرامے کے سین سے اداکارہ کے ساتھ شادی کے منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور لکھا کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں اور ایسے ہی خوش رہیں جیسے وہ تصویر میں دکھائی دے رہی ہیں۔

ہدایت کار محمد اشعر اصغر کی ٹیلی فلم سیریز کو حبیب جان نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے جلد ہی نجی ٹی وی اے پلس پر نشر کیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024