• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ میں ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کے بارے میں یہ جانتے ہیں؟

شائع February 22, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اکثر اوقات ہم واٹس ایپ پر کسی کو غلط میسج بھیج دیتے ہیں جو کئی بار شرمندگی کا باعث بھی بن جاتا ہے۔

مگر اس اپلیکشن میں ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر اس مسئلے کے حل کے طور پر کافی عرصے پہلے متعارف کرایا گیا تھا جس کی مدد سے کسی بھی میسج کو دوسروں کی نظروں سے غائب کیا جاسکتا ہے۔

اس کے لیے ایک مخصوص وقت ہوتا ہے جس کے بعد بھیجے جانے والے میسج کو ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکتا۔

یہ فیچر بہت کارآمد ہے مگر اس میں کچھ جھول بھی ہیں، جن کا اعتراف واٹس ایپ نے خود بھی اپنے ایف اے کیو پیج میں کیا جو درج ذیل ہیں۔

واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن ضروری

آپ کی چیٹ ونڈو کے ساتھ دوست کی ونڈو سے میسج کو کامیابی سے ڈیلیٹ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اور وہ فرد جس کو میسج بھیجا گیا، دونوں کا واٹس ایپ ورژن تازہ ترین ہو، اگر کسی ایک کے پاس پرانا ورژن ہوا، تو ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کام نہیں کرے گا۔ اس کا اطلاق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کے صارفین پر ہوتا ہے۔

آئی او یس میں میڈیا فائل ڈیلیٹ نہیں ہوتی

جو لوگ ایپل کے آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، ان کو میسج میں بھیجی گئی میڈیا فائل جیسے تصویر یا ویڈیو فون میں ان کے مخصوص فولڈر میں محفوظ ہوسکتی ہے، چاہے دوسری جانب سے اسے ڈیلیٹ ہی کیوں نہ کردیا جائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایپل کی پرائیویسی پالیسی نے واٹس ایپ کو ڈیوائس کی گیلری تک بغیر اجازت تک رسائی نہیں دی، تاہم اینڈرائیڈ میں ایسا نہیں ہوتا۔

میسج وصول کرنے والا ڈیلیٹ کرنے سے قبل اسے دیکھ سکتا ہے

چاہے آپ فوری طور پر بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ ہی کیوں نہ کردیں، اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ جس فرد کو وہ میسج بھیجا جائے، وہ ڈیلیٹ کرنے سے قبل اسے دیکھ لے۔ ایسا اس وقت ہونے کا امکان ہوتا ہے جب وہ فرد جس کو میسج بھیجا جائے، پہلے ہی واٹس ایپ اوپن کیے ہو یا اسمارٹ فون نوٹیفکیشن یا ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن پر مواد کو چیک کررہا ہو۔

واٹس ایپ کامیابی سے ڈیلیٹ کرنے پر آگاہ نہیں کرتی

اگر آپ ہر ایک کے لیے میسج ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کسی وجہ سے ایسا نہیں ہوتا، تو بدقسمتی سے واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو آگاہ نہیں کیا جائے گا۔ میسجنگ ایپ کی جانب سے ہر ایک کے لیے میسج ڈیلیٹ کرنے کے عمل میں ناکامی پر کسی قسم کی معلومات ارسال نہیں کی جاتی، یعنی ہوسکتا ہے کہ آپ نے کوئی میسج ڈیلیٹ کردیا ہو مگر یہ جاننا ممکن نہیں کہ میسج وصول کرنے والا اسے دیکھ چکا ہے یا نہیں۔

ایک گھنٹے تک بعد ایسا ممکن نہیں ہوتا

کسی میسج کو ہر ایک کے لیے ڈیلیٹ کرنے کا موقع ایک گھنٹے تک ہوتا ہے، اس سے قبل یہ وقت صرف 7 منٹ تھا مگر اب اسے بڑھا کر ایک گھنٹے تک کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024