• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایل جی کے نئے فلیگ شپ فون کی پہلی جھلک

شائع February 21, 2020
ممکنہ ایل جی وی 60 تھن کیو— فوٹو بشکریہ اینڈرائیڈ لائنز
ممکنہ ایل جی وی 60 تھن کیو— فوٹو بشکریہ اینڈرائیڈ لائنز

ایل جی کے نئے فلیگ شپ فون وی 60 تھن کیو کی پہلی تصویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہے۔

اینڈرائیڈ ہیڈلائنز نے اس نئے فون کے پریس رینڈر کو لیک کیا ہے جس میں ٹیئر ڈراپ نوچ، گوگل اسسٹنٹ بٹن اور گولڈ فرہم نظر آرہا ہے۔

اگرچہ اس لیک کی تصدیق تو ممکن نہیں مگر اس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ اسے 24 فروری کو متعارف کرایا جانا تھا، یہ وہ دن ہے جب بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس ایونٹ شیڈول تھا، جسے کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے اب منسوخ کردیا گیا ہے۔

تصویر میں فون کے بیک کو نہین دکھایا گیا مگر کچھ عرصے پہلے کی لیک کے مطابق اس میں 4 بیک کیمروں کا سیٹ اپ دیا جارہا ہے، 4 مائیکرو فونز اور ہیڈفون جیک بھی موجود ہوں گے۔

لیک میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اس بار ایل جی کے فلیگ شپ فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی جارہی ہے، جبکہ گزشتہ سال ایل جی وی 50 تھن کیوں میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔

دیگر لیکس میں یہ بتایا گیا تھا کہ اس فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم، اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر اور 8 جی بی ریم موجود ہوگی۔

موبائل ورلڈ کانگرنس کی منسوخی کے بعد واضح نہیں کہ ایل جی اپنا یہ فلیگ شپ فون اب کب متعارف کرائے گی تاہم کمپنی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں الگ ایونٹس میں 2020 کی موبائل پراڈکٹس کا اعلان کرے گی، تو امکان ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک اسے پیش کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024