• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جی میل میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف

شائع February 20, 2020
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

اگر آپ ای میلز کے لیے گوگل کی جی میل سروس کو استعمال کرتے ہیں تو یہ جانتے ہوں گے کہ اکثر پرانے پیغامات کو تلاش کرنا کتنا مشکل ثابت ہوتا ہے۔

مگر اب گوگل نے جی میل میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو ان باکس میں بہت زیادہ ای میلز ہونے پر مخصوص ای میلز کو تلاش کرنا آسان بنادے گا۔

اس فیچر کو سرچ چپس کا نام دیا گیا ہے جو مطلوبہ نتائج کا دائرہ محدود کردے گا۔

مثال کے طور پر آپ کسی فرد کے نام کو سرچ کرتے ہیں اور سرچ باکس کے نیچے ابھر آنے والے سرچ چپس پر کلک کرکے مخصوص ای میل کو تلاش کرسکتے ہیں۔

ویسے یہ تو آپ کو معلوم ہے کہ جی میل پر کسی فرد کے نام سے سرچ کرنے پر سیکڑوں نتائج مل سکتے ہیں مگر سرچ چپس کی مدد سے یہ دائرہ محدود ہوسکتا ہے جس کے لیے مختلف چوائسز کے آپشن مددگار ثابت ہوں گے۔

آپ مخصوص اوقات میں ملنے والی ای میلز کو بھی تلاش کرسکتے ہیں جبکہ چیٹس اور کیلنڈر انٹریز کے ذریعے بھی نتائج کو فلٹر کرسکتے ہیں۔

ویسے تو جی میل میں اس وقت بھی مینوئلی فلٹرز ٹائپ کرسکتے ہیں جیسے :attachment یا ای میل ایڈریس مگر اس سے کچھ زیادہ مدد نہیں ملتی جبکہ بیشتر افراد کو تو اس کا علم ہی نہیں۔

یہ فیچر پہلے جی سیوٹ صارفین کو دستیاب ہوگا اور اس کے بعد جی میل صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024