• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حمزہ اور نیمل کی رومانوی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

شائع February 19, 2020
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی ویڈیوز اور تصاویر ویسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ دونوں خود بھی اپنے مداحوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

سابق اداکارہ نیمل خاور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر حمزہ علی عباسی کے ہمراہ ایک رومانوی تصویر بھی شیئر کی جو فوری وائرل ہوگئی۔

اس تصویر میں حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں کو ان دونوں کی یہ تصویر رومانوی لگی وہیں نیمل خاور خان کے ایک کمنٹ کی وجہ سے مداح اس تصویر کو دیکھ کر اور بھی زیادہ محظوظ ہوئے۔

نیمل خاور خان نے اس تصویر پر لکھا کہ 'اگر نکاح پر ان کے بال ہوتے تو یقیناً یہ ایسے نظر آتے'۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

خیال رہے کہ نیمل خاور خان اور حمزہ علی عباسی نے گزشتہ سال 25 اگست کو شادی کی تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اپنی شادی سے قبل حمزہ علی عباسی نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

اداکار نے گزشتہ سال جب اپنی شادی کا اعلان کیا تھا تو اس وقت بھی نیمل کے لیے ایک پیغام میں لکھا تھا کہ وہ ان کی بےحد عزت کرتے ہیں کیوں کہ وہ ایک 'گنجے' شخص سے نکاح کرنے جارہی ہیں۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی یہ رومانوی تصاویر نیمل کی بہن کی شادی کی تقریب میں لی گئیں۔

نیمل خاور خان کی چھوٹی بہن فضا خاور خان کی شادی بھی اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حمزہ علی عباسی نے بھی اس موقع پر لی گئی چند تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی سے شادی سے 9 ماہ قبل اداکاری چھوڑ دی تھی: نیمل خان

نیمل خاور خان نے اپنی بہن کے نکاح کی تقریب کے دوران نہایت خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جبکہ حمزہ علی عباسی سفید رنگ کے شلوار قمیض میں نظر آئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان دونوں ہی شوبز کو خیرباد کہہ چکے ہیں اس کے باوجود یہ دونوں ہی مداحوں کے درمیان بہت زیادہ مقبول ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024