• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اس کانسیپٹ فون کا ڈیزائن دنگ کردینے والا ہے

شائع February 18, 2020
— فوٹو بشکریہ سی نیٹ
— فوٹو بشکریہ سی نیٹ

موٹرولا ریزر اور سام سنگ گلیکسی فولڈ کو بھول جائیں، ایک چینی کمپنی ایسا فولڈ ایبل فون تیار کررہی ہے جس کا ڈیزائن دنگ کردینے والا ہے۔

ٹی سی ایل کا یہ فون سلائیڈ آﺅٹ ڈسپلے سے لیس ہوگا جو کہ ریزر یا گلیکسی فولڈ کی طرح درمیان سے فولڈ ہونے والی ڈیوائسز سے بالکل مختلف ہے۔

سی نیٹ نامی ویب سائٹ نے اس فون کی تصاویر لیک کی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ بالکل ایسا ہوگا جیسے کسی کھانے کی میز کھول کر بڑا کردیا جائے۔

اس فون میں ایک اور ڈسپلے فرسٹ ڈسپلے کے پیچھے موجود ہوگا جس کو کھینچ کر باہر نکال لیا جائے گا۔

ٹی سی ایل کی جانب سے یہ فون موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی مگر کورونا وائرس کے خدشے کے باعث بارسلونا میں اگلے ہفتے شیڈول اس ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

تصاویر سے یہ بھی معلوم وہتا ہے کہ یہ فون دوسری اسکرین کھولنے پر ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلے گا۔

اس فون میں بیک پر 4 جبکہ فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ سی نیٹ
فوٹو بشکریہ سی نیٹ

یہ ایک پروٹوٹائپ فون ہے جس کی جلد دستیابی کا امکان نہیں جبکہ ٹی سی ایل کی جانب سے اب تک متعدد کانسیپٹ فونز کو ماضی میں پیش کیا جاچکا ہے مگر اب تک صارفین کے لیے دستیاب فون پیش نہیں کیا گیا۔

اس کمپنی نے جنوری 2020 میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران بھی ایک پروٹوٹائپ اسمارٹ فون پیش کیا تھا۔

یہ فون چوکور ڈیزائن کا ہے جو درمیان سے کھل کر 7.2 انچ پلاسٹک ڈسپلے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اس کے اندر کوئی سیلفی کیمرا نہیں، مگر بیک پر 4 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

دیگر فولڈ ایبل فونز کے برعکس ٹی سی ایل کی ڈیوائس فولڈ ہونے پر بھی فرش پر کھڑی ہوسکتی ہے جبکہ لیپ ٹاپ کی طرح فولڈ کرکے اس کی اسکرین کے آدھے حصے کو ٹائپ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ درجن بھر فولڈ ایبل فونز کے ڈیزائنز پر کام کررہی ہے جبکہ اس طرح کے اسمارٹ چشمے اور اسمارٹ ہوم پراڈکٹس پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024