• KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm
  • KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm

واٹس ایپ کے اس دلچسپ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانتے ہیں؟

شائع February 14, 2020
— شٹر ااسٹاک فوٹو
— شٹر ااسٹاک فوٹو

واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہوچکی ہے اور روزانہ اس پر اربوں میسجز، تصاویر، ویڈیوز، جی آئی ایف امیجز اور کالز کا تبادلہ ہوتا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ واٹس ایپ میں انیمیٹڈ یا جی آئی ایف تصاویر کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے مگر عام طور پر اس کے لیے لوگ تھرڈ پارٹی جیسے جفی یا دیگر کا سہارا لیتے ہیں جو بائی ڈیفالٹ میسجنگ سروس میں موجود ہوتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ میں ہی ایسا فیچر بھی چھپا ہے جس کی مدد سے آپ خود جی آئی ایف تصویر تیار کرکے بھیج سکتے ہیں؟

جی ہاں واٹس ایپ میں یہ فیچر گزشتہ سال متعارف ہوا تھا مگر اب بھی کروڑوں افراد اس سے واقف نہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے جس کے لیے سب سے پہلے واٹس ایپ کو اوپن کریں۔

اس کے بعد اس چیٹ ونڈو کو اوپن کریں جس پر انیمیٹڈ تصویر بھیجنا چاہتے ہیں اور وہاں چیٹ باکس میں موجود اٹیچمنٹ آئیکون پر کلک کریں اور وہاں سے گیلری کے آپشن میں چلے جائیں۔

فون گیلری سے ویڈیو کا انتخاب کریں جس کو آپ جی آئی ایف تصویر کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہوں۔

سلیکٹ کرنے پر واٹس ایپ میں آپ کے سامنے ویڈیو کا پریویو نظر آنے لگے گا، اگر اس کا دورانیہ 6 سیکنڈ سے زیادہ ہو تو اضافی حصے کو ٹرم یا کاٹ کر اپنی پسند کے 6 سیکنڈ کے حصے کو چھوڑ دیں۔

ایسا کرنے پر آپ کے سامنے ویڈیو کیمرا اور جی آئی ایف کے آپشن سامنے آئیں گے، اس میں سے جی آئی ایف پر کلک کردیں، ایسا کرنے پر واٹس ایپ خودکار طور پر اس ویڈیو کو انیمیٹڈ تصویر میں بدل دے گی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025