• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بال عطیہ کرنے پر اداکار علی عباس کو بیٹی پر فخر

شائع February 8, 2020
اداکار نے اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کیں—فوٹو : انسٹاگرام
اداکار نے اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کیں—فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے نامور اداکار علی عباس کی بیٹی نے کینسر جیسی سنگین بیماری میں مبتلا مریضوں کے لیے اپنے بال عطیہ کردیے۔

اداکار نے اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جبکہ اس پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ انہیں اپنی بیٹی پر بےحد فخر محسوس ہورہا ہے۔

اپنی پوسٹ میں علی عباس نے لکھا کہ ان کی 6 سالہ بیٹی رئیسہ نے اپنے 13 انچ لمبے بال کینسر میں مبتلا مریضوں کے لیے عطیہ کردیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایسا کرنے پر کسی نے ان کی بیٹی کو مجبور نہیں کیا بلکہ اس نے خود ایسا کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب اس پوسٹ پر مداحوں نے علی عباس کی بیٹی کو اس عمل پر خوب سراہا اور ساتھ ہی اس کے اچھے نصیب کی دعائیں بھی کیں۔

مزید پڑھیں: کینسر کے مریضوں کے لیے بالوں کا عطیہ

خیال رہے کہ کینسر میں مبتلا مریض علاج کے دوران اپنے بالوں سے محروم ہوجاتے ہیں اور اس دوران انہیں لوگوں کی جانب سے عطیہ کیے ہوئے بالوں کی وگز فراہم کی جاتی ہیں۔

علی عباس کے کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو اس وقت وہ جیو ٹی وی کے ڈرامے 'کہیں دیپ جلے' میں کام کررہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس کے علاوہ وہ کئی اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جنہیں مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔

ان ڈراموں میں 'نقب زن'، 'تم کون پیا' اور 'گھر تتلی کا پر' شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024