• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بنگلہ دیش کی ٹیم 17 برس بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

شائع February 5, 2020 اپ ڈیٹ February 9, 2020
بنگلہ دیشی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پہنچی—فوٹو:  پی سی بی ٹوئٹر
بنگلہ دیشی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پہنچی—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ گئی، جہاں وہ 2003 کے بعد پاک سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز طے تھی لیکن مہمان ٹیم نے اپنے دورے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا کیونکہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ دیر قیام نہیں کرنا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں: کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ لینے سے نہیں روک سکتے، چیئرمین پی سی بی

تاہم پاکستان نے 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

اگر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچز پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیمیں پاکستان میں تقریباً 17 سال قبل مدمقابل آئیں تھیں۔

پاکستان نے 2003 میں کھیلی گئی سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

پاکستان پہنچنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم میں ان کے سینئر بلے باز مشفق الرحیم بھی شامل ہیں جو ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان نہیں پہنچے تھے۔

اس سے قبل منگل کو میجر (ر) حسین امام کی سربراہی میں بنگلہ دیش کا 3 رکنی سیکیورٹی وفد نے راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا اور پاکستانی حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی حکام سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 فروری (جمعے) سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

جس کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم آئندہ ہفتے بدھ کو واپس روانہ ہوجائے گی اور پھر ماہ اپریل میں واپس آکر ون ڈے انٹرنیشنل میچ اور کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

یہ بات مدنظر رہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے بعد سے بنگلہ دیش وہ دوسری ٹیم ہے جو ملک کا دورہ کر رہی ہے۔

اس سے قبل دسمبر میں سری لنکا کی ٹیم نے 16 روز پر مشتمل پاکستان کا دورہ کیا تھا اور راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024