• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یکم فروری کو یہ فونز واٹس ایپ سے محروم ہوجائیں گے

شائع February 1, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

جنوری 2020 کے اختتام کے ساتھ فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم 'واٹس ایپ' کی جانب سے کروڑوں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز کے لیے سپورٹ ختم کی جارہی ہے۔

31 جنوری 2020 یعنی جمعے کے بعد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے مخصوص ورژن استعمال کرنے والے صارفین واٹس ایپ کی سہولت سے محروم ہوجائیں گے۔

واٹس ایپ نے بہت عرصے پہلے اعلان کردیا تھا کہ یکم فروری 2020 کو آئی او ایس 7 پر چلنے والے آئی فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی۔

آئی او ایس 7 پر ایپل کی جانب سے آئی فون 5 ایس اور فائیو سی 2013 میں متعارف کرائے گئے تھے تو 2014 یا اس کے بعد کے آئی فونز استعمال کرنے والے افراد کو یہ مسئلہ نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے کے آئی فون استعمال کرنے والے افراد کو یا تو نیا فون لینا ہوگا یا آئی او ایس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا، اسی صورت میں وہ واٹس ایپ کو استعمال کرسکیں گے۔

دوسری جانب اینڈرائیڈ 2.3.7 یا جنجر بریڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز پر بھی واٹس ایپ یکم فروری سے کام کرنا بند کردے گی۔

یہ آپریٹنگ سسٹم فروری 2011 میں سامنے آیا تھا تو اگر آپ کا فون 8 سے 10 سال پرانا ہے تو پھر آپ کو فکرمند ہونا چاہیے ورنہ واٹس ایپ کی بندش کا سامنا نہیں ہوگا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ آئی او ایس 7 اور اینڈرائیڈ 2.3.7 آپریٹنگ سسٹمز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کتنی ہوسکتی ہے مگر خیال کیا جارہا ہے کہ کروڑوں میں ضرور ہوسکتی ہے۔

آسان الفاظ میں اگر آپ اینڈرائیڈ 2.3.7 یا آئی او ایس 7 آپریٹنگ سسٹم والا فون استعمال کر رہے ہیں تو ان کی جگہ اینڈرائیڈ 4.0.3 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے، آئی فون آئی او ایس 9 یا اس سے کے بعد کے ورژن، کائی او ایس 2.5.1 وغیرہ پر کام کرنے والے فونز لینا ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے واٹس ایپ نے 31 دسمبر 2019 کو تمام ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز کو سپورٹ ختم کردی تھی۔

ونڈوز فونز سے پہلے واٹس ایپ بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10، نوکیا ایس 40، نوکیا سامبا ایس 60، اینڈرائیڈ 2.1، اینڈرائیڈ 2.2، ونڈوز فون 7، آئی فون تھری جی/آئی او ایس سکس کے لیے سپورٹ ختم کرچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024