• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

سرگودھا کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی، 9 افراد جاں بحق

شائع January 30, 2020
آگ لگنے سے متعدد مسافر بھی زخمی ہوئے—اسکرین شاٹ
آگ لگنے سے متعدد مسافر بھی زخمی ہوئے—اسکرین شاٹ

صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں موٹروے کے قریب مسافر وین میں آتشزدگی سے 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر وین لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ موٹروے پر بھیرہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

اس حوالے سے عینی شاہدین نے ڈان نیوز کو بتایا کہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے وہ بے قابو ہوئی اور کھمبے سے جاکر ٹکرا گئی، جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیں: چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

واقعے کے فوری بعد پولیس، ریسکیو اور دیگر ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

مسافر وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال بھیرہ منتقل کردیا گیا۔

بعد ازاں ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سرگودھا کے ہسپتال منتقل کرنے کا کہہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور-اسلام آباد موٹروے پر حادثہ: 11 افراد جاں بحق، 46 زخمی

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں گاڑی میں آگ لگنے کا ایک واقعہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی پیش آیا تھا۔

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے تھے۔

اس بارے میں پولیس نے بتایا تھا کہ خاندان کے 10 سے 11 افراد گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ نیو کراچی کی دو منٹ چورنگی کے قریب اچانک چلتی ہائی روف میں آگ بھڑک اٹھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024