واٹس ایپ کا وہ فیچر جس کا انتظار صارفین کو عرصے سے تھا
مقبول ترین موبائل ایپس میں شامل ہونے کے باوجود واٹس ایپ میں تاحال ڈارک موڈ کا فیچر متعارف نہیں کرایا گیا اور صارفین کو اس کا شدت سے انتظار ہے۔
یہ بھی جانیں : واٹس ایپ میں ڈیلیٹ پیغامات کو پڑھنے کے یہ طریقے جانتے ہیں؟
مگر بہت جلد واٹس ایپ میں یہ تبدیلی آنے والی ہے کیونکہ ڈارک موڈ سیٹنگ اب اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ بیٹا ورژن میں متعارف کرادی گئی ہے۔
اس فیچر کی بدولت صارفین کو لائٹ یا ڈارک تھیم کو منتخب کرنے کا موقع ملے گا جبکہ سسٹم ڈیفالٹ تھیم سے بھی ایسا ممکن ہوسکے گا اگر اینڈرائیڈ 9 یا اس کے بعد کا آپریٹنگ سسٹم والا فون استعمال کررہے ہوں تو۔
یہ آپشن بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین سیٹنگز میں جاکر چیٹس اور وہاں تھیمز میں دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایپل 4 سال بعد 'سستا' آئی فون متعارف کرانے کے لیے تیار
اس آپشن کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ صارفین کو واٹس ایپ کا نیا بیٹا ورژن (2.20.13) درکار ہوگا اور یہ بھی اسی وقت ممکن ہے جب آپ بیٹا ٹیسٹر کے طور پر سائن اپ ہوچکے ہوں (اس وقت واٹس ایپ مزید بیٹا ٹیسٹرز کو قبول نہیں کررہی)۔
مگر بیٹا ورژن میں اس فیچر کی آمد ایک اچھا عندیہ ہے جو بتاتا ہے کہ بہت جلد ڈارک تھیم تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔
ڈارک موڈ وہ فیچر ہے جس کا وعدہ واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی فیس بک نے 2018 میں کیا تھا اور جب سے ہی اس کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔
یہ بھی دیکھیں : سام سنگ کا پہلا 16 جی بی ریم والا فلیگ شپ فون
ابھی بیٹاورژن میں ڈارک تھیم مکمل طور پر بلیک نہیں بلکہ یہ ڈارک گرے رنگ میں ہوگی۔
اس سے قبل ڈارک موڈ کو یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور میسنجر سمیت متعدد اپلیکشنز میں پیش کیا جاچکا ہے مگر فیس بک کی مرکزی ایپ میں تاحال اس آپشن کو متعارف نہیں کرایا گیا۔