• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کو ٹی20 میں عالمی نمبر1 پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش

شائع January 21, 2020
سیریز میں شکست کی صورت میں پاکستانی ٹیم عالمی نمبر ایک پوزیشن سے محروم ہو جائے گی — فائل فوٹو: اے ایف پی
سیریز میں شکست کی صورت میں پاکستانی ٹیم عالمی نمبر ایک پوزیشن سے محروم ہو جائے گی — فائل فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کو عالمی نمبر ایک پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہے جہاں سیریز میں ایک بھی شکست کی صورت میں قومی ٹیم عالمی نمبر ایک پوزیشن سے محروم ہو جائے گی۔

پاکستان کی ٹیم اس وقت ٹی20 کی عالمی درجہ بندی میں 270پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے لیکن مسلسل شکستوں کے سبب پاکستان کی پہلی پوزیشن اب خطرے میں پڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش سے ٹی20 سیریز: 7 تبدیلیوں کے ساتھ قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان کی ٹیم گزشتہ سال ایک بھی ٹی20 سیریز جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی جس کے نتیجے میں عالمی نمبر ایک پاکستان اور دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق رہ گیا ہے۔

اس وقت عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا 269پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے اور پاکستان کی ٹیم اگر بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ایک بھی میچ ہاری تو آسٹریلین ٹیم کوئی میچ کھیلے بغیر ہی عالمی نمبر ایک بن جائے گی۔

پاکستان کو اپنی عالمی نمبر ایک پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ہر حال میں کلین سوئپ کرنا ہو گا اور کلین سوئپ نہ کرنے کی صورت میں قومی ٹیم دوسرے نمبر پر آ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کیلئے بنگلہ دیش کے ٹی20اسکواڈ کا اعلان، تمیم کی واپسی

ادھر پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہے اور اب مہمان ٹیم وقت کی کمی کے سبب کل رات10 بجے خصوصی طیارے سے لاہور پہنچے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی 23جنوری کو ہو گی جس کے بعد 24جنوری کو پاکستان اور بنگلہ دیش لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹی20 میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024