• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بنگلہ دیش سے سیریز: سرفراز اور حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت متوقع

شائع January 15, 2020 اپ ڈیٹ January 16, 2020
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سییرز کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کی قومی ٹی20 ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے— فائل فوٹو: ڈان
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سییرز کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کی قومی ٹی20 ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے— فائل فوٹو: ڈان

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے اور سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی کی توقع ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم بالآخر دورہ پاکستان رضامند ہو گئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان 24 جنوری سے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی ٹیم دو مرحلوں میں دورہ پاکستان پر رضامند

سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان جمعرات کو متوقع ہے جس پر آج سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے مشاورت کر کے کھلاڑیوں کے انتخاب کو حتمی شکل دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق چیف سلیکٹر مصباح الحق کی ٹی20 کپتان بابر اعظم سے ملاقات ہوئی جس میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

پی سی بی کے مطابق کل 6 سلیکٹرز کے ہمراہ دوبارہ کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی جائے گی جس کے بعد دوپہر ڈھائی بجے مصباح اور بابر پریس کانفرنس میں سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن ٹیم کے ساتھ آنے والے میڈیا نمائندے نے پاکستان کو کیسا پایا؟

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے آصف علی، حارث سہیل اور محمد عرفان کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ممکنہ طور پر ٹیم میں واپسی ہوگی جبکہ نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے ساتھ ساتھ سابق کپتان سرفراز احمد کا نام بھی ٹیم میں شمولیت کے لیے زیر غور ہے۔

حارث رؤف آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اسی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ان کا نام سیریز کے لیے زیر غور ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں تین ٹی20، دو ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی میرا ہدف ہے، حارث رؤف

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 24 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے بعد قذافی اسٹیڈیم 25 اور 27 جنوری کو بھی ٹی20 میچز کی میزبانی کرے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی اور پاکستان میں 20 فروری سے پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہو جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے اختتام پر بنگلہ دیش کی ٹیم اپریل میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں سیریز کا واحد ون ڈے میچ 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024