• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جنگلات میں لگی آگ سے آسٹریلین اوپن بھی متاثر، کوالیفائنگ میچز ملتوی

شائع January 14, 2020
میلبرن میں آب و ہوا کے معیار کو کائنات کے بدترین شہروں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
میلبرن میں آب و ہوا کے معیار کو کائنات کے بدترین شہروں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اٹھنے والا دھواں اب سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلیم ایونٹ پر بھی اثر انداز ہونے لگا ہے جس کے باعث ایونٹ کی پریکٹس اور کوالیفائنگ میچز کو ملتوی کردیا گیا۔

کئی ماہ سے آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث پھیلنے والی فضائی آلودگی پر کھلاڑیوں اور کوچز نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ جنگلات تباہ اور کروڑوں جانور لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اولمپکس میڈل جیتنے والی ایران کی واحد خاتون نے ملک چھوڑ دیا

سال کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین جنوری میں آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبرن میں منعقد ہوتا ہے، اس شہر کو رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

لیکن جنگلات میں لگنے والی آگ سے جہاں آسٹریلیا کے دیگر شہر متاثر ہوئے وہیں میلبرن بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکا اور اس وقت وہاں آب و ہوا اس حد تک خراب ہو گئی ہے کہ اسے کائنات کے بدترین شہروں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے اور حکام نے اسے 'صحت کے لیے خطرناک' قرار دیا ہے۔

سٹی آف میلبرن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا گیا کہ شہری گھروں میں رہنے کی کوشش کریں، دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں اور پالتو جانوروں کو گھروں کے اندر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

میلبرن شہر پر مرتب ہونے والے یہ خراب اثرات آسٹریلین اوپن کو بھی متاثر کرنے لگے ہیں اور منگل کو سلووینیا کی کوالیفائر دلیلا جکوپووک کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب وہ ریٹائر ہو گئیں البتہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں سانس لینے میں دشواری خراب آلودگی کے سبب ہوئی یا وجہ کچھ اور تھی۔

ٹینس حکام کا کہنا تھا کہ آسٹریلین اوپن ملتوی ہونے کے امکانات انتہائی معدوم ہیں لیکن آب و ہوا کے معیار کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور کھلاڑیوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے لیے امپائرز میچ روک سکتے ہیں۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ فضا کا معیار خراب ہونے کے باعث صبح پریکٹس کو وقتی طور پر منسوخ کردیا گیا تھا اور اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ہم اس کا مستقل جائزہ لے رہے ہیں۔

میلبرن میں آلودگی سے قبل اور بعد میں لی گئی تصاویر سے حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے— فوٹو: رائٹرز
میلبرن میں آلودگی سے قبل اور بعد میں لی گئی تصاویر سے حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے— فوٹو: رائٹرز

منگل کو شام میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کے ساتھ ساتھ ڈیوڈ گوفن اور الیگزینڈر زیوریو نے میلبرن پارک کورٹ میں پریکٹس کی۔

مزید پڑھیں: سری لنکن ٹیم کے ساتھ آنے والے میڈیا نمائندے نے پاکستان کو کیسا پایا؟

تاہم سرینا ولیمز کے کوچ نے آسٹریلین اسموگ سے بھرپور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فضائی آلودگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

پہلے دن کوالیفائنگ راونڈ تو شروع ہو گئے لیکن یہ مقررہ وقت سے نسبتاً تاخیر سے شروع ہوئے تو جوکوپووک کو شدید کھانسی کی شکایت ہوئی اور وہ سوئٹزرلینڈ کے اسٹیفنی ووئگیلی کے خلاف میچ سے ریٹائر ہو گئے۔

البتہ لگزمبرگ کی عالمی نمبر 140 مینڈی منیلا نے کہا کہ وہ آسٹریلین اوپن کے انعقاد کی اجازت دیے جانے پر شدید حیران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شدید دھچکا لگا کہ آسٹریلین اوپن میں کوالیفائنگ میچز شروع ہو چکے ہیں، اس ایونٹ میں کام کرنے والے خصوصاً بال کڈز کی صحت کا کیا بنے گا۔

امریکی کھلاڑی نووا روبن نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کھلاڑیوں کو بروقت معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔

البتہ ٹینس آسٹریلیا کے سربراہ کریگ ٹیلی نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو ای میل کر کے صورتحال سے آگاہ کردیا گیا تھا اور تمام تر فیصلے ماہرین سے رائے لینے کے بعد کیے گئے۔

دنیا بھر کے کھیلوں کے اسٹارز کی طرح ٹینس اسٹارز بھی آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے میں آگے آگے نظر آرہے ہیں۔

اس سلسلے میں عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹارز راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور سرینا ولیمز بدھ کو فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے میلبرن پارک میں نمائشی میچ کھیلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024