• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بولی وڈ اداکارائیں ’جسم فروشی‘ کے کاروبار کے الزام میں گرفتار

شائع January 12, 2020
امرتا دھنووا بگ باس 13 میں بھی پیش ہوئی تھیں—فوٹو: دی ہندو
امرتا دھنووا بگ باس 13 میں بھی پیش ہوئی تھیں—فوٹو: دی ہندو

چند بولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اور حال ہی میں نشر ہونے والے بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ’بگ باس 13‘ میں شرکت کرنے والی اداکارہ امرتا دھنووا کو پولیس نے جسم فروشی کے کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امرتا دھنووا سمیت خوبرو ماڈل ریچا سنگھ کو بھی جسم فروشی کا کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

امرتا دھنووا حال ہی میں نشر ہونے والے متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس 13‘ میں شریک ہوئی تھیں اور اس میں دوسرے ساتھیوں کے ساتھ تنازعات کھڑے کرنے کی وجہ سے انہوں نے کافی شہرت بھی حاصل کی تھی۔

ماضی میں امرتا دھنووا چند بولی وڈ فلموں میں بھی دکھائی دیں جب کہ وہ فیشن شوز میں کیٹ واک کرنے سمیت ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی رہی ہیں۔

امرتا دھنووا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرکے انہیں جسم فروشی پر مجبور کرنے کا الزام ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
امرتا دھنووا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرکے انہیں جسم فروشی پر مجبور کرنے کا الزام ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ممبئی پولیس کی جانب سے ایک نجی ہوٹل پر مارے گئے چھاپے کے بعد اداکارہ امرتا دھنووا اور ماڈل ریچا سنگھ کو گرفتار کیا گیا۔

دونوں اداکاراؤں و ماڈلز پر الزام ہے کہ وہ نجی ہوٹل میں جسم فروشی کے لیے نوجوان اور خوبرو لڑکیوں کی سپلائی کرتی تھیں۔

دونوں پر الزام ہے کہ وہ نوجوان اور کالج کی لڑکیوں کو مختلف قسم کے لالچ دے کر ان سے جسم فروشی کروا رہی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسم فروشی کے کاروبار سے پردہ اٹھانے کے لیے ممبئی پولیس کا ایک افسر نجی ہوٹل میں جسم فروش گاہک بن کر گیا تھا اور وہاں مذکورہ سہولیت میسر ہونے کے بعد ہی پولیس نے اداکارہ و ماڈل کو گرفتار کیا۔

ماضی میں شویتا باسو کو بھی جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
ماضی میں شویتا باسو کو بھی جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

دونوں گرفتار کی گئی اداکاراؤں پر تعزیرات ہند کی شق 370 (3) اور سیکشن 4 اور پانچ کے تحت مقدمہ دائر کرلیا گیا۔

دوسری جانب گرفتاری کے بعد امرتا دھنووا نے دعویٰ کیا کہ وہ کبھی بھی جسم فروشی جیسے کاروبار میں ملوث نہیں رہیں ان کا نام سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی اداکارہ اور ماڈل کو جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہو، اس سے قبل بھی بھارت کی تیلگو، تامل، مراٹھی اور بنگالی فلم انڈسٹری کی اداکاراؤں کو جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

بھارتی پولیس نے 2014 میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ شویتا باسو پرساد کو بھی جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان پر الزام تھا کہ وہ خود اس مکروہ دھندے میں ملوث تھیں۔

تین سال قبل 2017 میں ممبئی پولیس نے بولڈ اداکارہ و ماڈل شرلن چوپڑا کو بھی جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان پر الزام تھا کہ وہ پیسوں کی خاطر لوگوں کو آن لائن جنسی لذت فراہم کرتی تھیں۔

اسی طرح ماضی میں بھارتی پولیس نے تیلگو، تامل، مراٹھی اور بنگالی فلم انڈسٹری سمیت دیگر فلم انڈسٹری کی خوبرو اور ابھرتی ہوئی اداکاراؤں کو بھی جسم فروشی کے کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔

ماضی میں شرلن چوپڑا کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
ماضی میں شرلن چوپڑا کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024