• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ کا 'ٹک ٹاک' کو پسند کرنے والوں کے لیے انوکھا ٹی وی

شائع January 11, 2020
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے ایک ٹیلی ویژن کو ہی موبائل یا یوں کہہ لیں ٹک ٹاک کی دلدادہ نسل کے لیے تیار کرلیا ہے جسے اسمارٹ فون کی سب سے بڑی ایسیسری قرار دیا جاسکتا ہے۔

لاس ویگاس میں 'سی ای ایس' نمائش میں متعارف کرائے گئے سام سنگ کا 'سیرو' نامی ٹی وی انوکھے ڈیزائن کا ہے جو خودکار طور پر ٹیلی ویژن کی روایتی چوڑی اسکرین کو پورٹریٹ موڈ یا یوں کہہ لیں بالکل فون کی شکل میں بدل دیتا ہے۔

بس اسکرین کا سائز 6 انچ کی بجائے 43 انچ کا ہوگا۔

پورٹریٹ اس ٹی وی میں ڈیفالٹ سیٹنگ کا حصہ ہے مگر اس میں صارفین کے لیے اسکرین کو حرکت دے کر روایتی ٹیلی ویژن جیسا بنانے کی سہولت دی گئی ہے جو ریمورٹ کے ایک بٹن یا سام سنگ اسمارٹ تھنگز ایپ کی مدد سے ممکن ہے۔

اگر آپ کے پاس سام سنگ کا کوئی گلیکسی فون ہو تو آپ اسے ٹی وی کے ساتھ منسلک کرکے بھی اسکرین کو اپنے فون کے ساتھ خودکار طور پر روٹیٹ کر سکتے ہیں۔

تاہم یہ فیچر بیشتر صارفین کے لیے درد سر بھی بن سکتا ہے کیونکہ ہاتھ غیر ارادی طور پر بھی فون کو حرکت دے کر ٹی وی اسکرین کو کبھی چوکور یا کبھی عمودی شکل دے سکتے ہیں، مگر اسے ڈس ایبل کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

فون کی اسکرین کی شکل میں یہ ٹی وی زیادہ بہتر اور بڑا نظر آتا ہے خصوصاً یوٹیوب، فیس بک یا ٹک ٹاک ویڈیوز کو اس میں دیکھنے کا تجربہ کافی زبردست ثابت ہوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق دیگر فونز جیسے آئی فونز کو بھی اس سے منسلک کیا جاسکتا ہے اور اس میں سام سنگ کے تمام اسمارٹ ٹی وی ایکسٹراز سسٹم اسکرین مررنگ، ویڈیو اسٹریمنگ اور ریسٹ کے لیے دیئے گئے ہیں۔

ٹی وی اسکرین اور اس کا موٹرائز اسٹینڈ الگ نہیں ہوسکتے، سام سنگ کے مطابق اسپیکر سسٹم کو اس اسٹینڈ سے فائدہ ہوتا ہے۔

یہ ٹی وی صرف 43 انچ سانز میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور رواں برس کسی وقت فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم ابھی تک اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024