• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

دنیا کا پہلا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ

شائع January 12, 2020
— فوٹو بشکریہ لیناوو
— فوٹو بشکریہ لیناوو

اگر آپ فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی جگہ لیپ ٹاپ خریدنا چاہتے ہیں تو لیناوو کا تھنک پیڈ ایکس 1 فولڈ ضرور پسند آئے گا۔

اس کا کانسیپٹ ڈیزائن گزشتہ سال مئی میں متعارف کرایا گیا تھا اور لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس کے وسط میں صارفین اسے 25 سو ڈالرز میں خرید سکیں گے۔

یہ لیپ ٹاپ 13.3 انچ کے ٹو کے پی او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے، جس میں اسٹین لیس اسٹیل فوئل بھی اندر دیا گیا ہے جو اسکرین کو خراشوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس کے اوپر بھی ایک خصوصی کوٹنگ کی گئی ہے۔

مگر اس کے باوجود یہ اسکرین اتنی نرم ہے کہ آسانی سے فولڈ اور ان فولڈ ہوجاتی ہے۔

مکمل ان فولڈ شکل میں ایکس ون فولڈ ایک ٹیبلیٹ کی طرح بن جاتا ہے جس پر فلمیں دیکھی جاسکتی ہیں اور ویب براﺅزنگ کی جاسکتی ہے۔

معمولی فولڈ پر اسے اسپلٹ اسکرین موڈ پر استعمال کرکے بیک وقت مختلف مواد اسکرینوں پر دیکھنا ممکن ہے۔

فوٹو بشکریہ لیناوو
فوٹو بشکریہ لیناوو

کمپنی کی جانب سے 5 میگا پکسل آئی آر کیمرا ڈسپلے کے اوپر دیا گیا ہے جبکہ ایکٹیو پین سے لیپ ٹاپ میں نیوی گیشن یا نوٹس بنائے جاسکتے ہیں، اس کے ساتھ ڈولبی اسٹیریو اسپیکرز بھی دیئے گئے ہیں۔

جب اسے مکمل فولڈ کیا جاتا ہے تو نچلے حصے کو لیپ ٹاپ کے کی بورڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اوپری حصے مانیٹر کے طور پر کام کرتا ہے، ڈیوائس کے بیک پر کیس کے اندر ایک اسٹینڈ بلٹ ان ہے۔

لیپ ٹاپ کے ساتھ ایک فزیکل منی کی بورڈ بھی ہے جو نیچے لگایا جاسکتا ہے تاکہ ڈیسک ٹاپ کا تجربہ صارف کو مل سکے اور ان فولڈ کیے جانے پر یہ کی بورڈ ڈسپلے کے سامنے لگایا جاسکتا ہے جبکہ ماﺅس کا استعمال بھی ممکن ہے۔

اسے کسی کتاب کی طرح فولڈ کیے جانے پر اتنی جگہ بن جاتی ہے کہ اندر کی بورڈ کو داخل کیا جاسکے جو دونوں ڈسپلے کے درمیان سینڈوچ بن جاتا ہے اور جب استعمال نہ کیا جارہا ہو تو اسی حالت میں اسے چارج کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ لیناوو
فوٹو بشکریہ لیناوو

اس میں ونڈوز 10 پرو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا جبکہ کمپنی نے پراسیسر کے بارے میں تفصیلات نہیں بیان کیں مگر امکان ہے کہ وہ انٹیل لیک فیلڈ پراسیسر ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ انٹیل یو ایچ ڈی جنریشن 11 گرافکس کارڈ بھی اس کا حصہ ہے اور 8 جی بی سے ایک ٹی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے۔

اس میں 50 واٹ بیٹری دی گئی ہے جو ایک چارج پر 11 گھنٹے تک کام کرے گی اور اس میں ریپڈ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024