• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

10 سیکنڈ میں دانتوں کی صفائی کرنے والا انوکھا ٹوتھ برش

شائع January 6, 2020
— فوٹو بشکریہ فاس ٹیش
— فوٹو بشکریہ فاس ٹیش

دانتوں کی صفائی ایسا مسئلہ ہے جو اکثر افراد کے لیے کافی بڑا ہوتا ہے کیونکہ وہ اتنی جلدبازی میں یہ کام کرتے ہیں کہ انہیں اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

مگر ایسے افراد کے لیے ایسا ٹوتھ برش تیار کرلیا گیا ہے جو 10 سیکنڈ میں دانتوں کی صفائی کرسکتا ہے۔

درحقیقت ایک فرانسیسی کمپنی فاس ٹیش نے گزشتہ سال لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران یہ منفرد وائے ٹوتھ برش متعارف کرایا تھا جسے 10 سیکنڈ ٹوتھ برش کا نک نیم دیا گیا تھا۔

اس وقت یہ کانسیپٹ ٹوتھ پیسٹ تھا اور اب ایک سال بعد اسے سی ای ایس کو آخرکار حتمی شکل میں پیش کردیا گیا ہے جو لوگ خرید بھی سکتے ہیں۔

وائے برش لوگوں کو ایسی سہولت فراہم کرتا ہے جو دیگر کمپنیاں فی الحال نہیں دے سکتی ہیں اور وہ ہے افادیت۔

دیکھنے میں وائے برش کسی عام ٹوتھ برش جیسا نہیں بلکہ یہ کھیلوں میں استعمال ہونے والے کسی چھوٹے ماﺅتھ گارڈ جیسا ہے۔

اس میں نائیلون کے ریشے 45 ڈگری اینگل میں دیئے گئے ہیں جبکہ اس کے ریشوں کی ٹرے بدلی بھی جاسکتی ہے۔

اس میں ایک موٹر نصب ہے جو وائبریشن کی مدد سے دانتوں کی صفائی میں مدد دیتی ہے، وائبریشن کے لیے 3 مختلف سیٹنگز بھی دی گئی ہیں۔

اسے استعمال کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ ریشوں میں لگانے کے بعد منہ میں رکھ لیں اور موٹر چلادیں، پھر 5 سیکنڈ تک چبانے کے انداز میں منہ کو حرکت دیں پھر ڈیوائس کو پلٹ کر یہ عمل دہرائیں۔

اس کی قیمت 125 ڈالرز رکھی گئی ہے جس کے ساتھ ایک چارجنگ اسٹیشن، اسٹوریج پوڈ اور ٹوتھ پیسٹ اپلیکیٹر بھی صارف کو دیا جائے گا۔

یہ مارچ 2020 میں لوگوں کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024