• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سام سنگ کا بیزل لیس 8 کے ٹی وی سامنے آگیا

شائع January 5, 2020
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

اب تک تو اسمارٹ فونز میں ہی ایسا نظر آتا تھا مگر اب سام سنگ نے ٹیلیویژن میں بھی انفٹنی ڈسپلے (لگ بھگ بیزل لیس) متعارف کرادیا ہے۔

لاس ویگاس میں 7 جنوری سے شیڈول سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر سام سنگ نے پریمیئم 8 کے ٹی وی کیو 950 ٹی ایس پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جو کمپنی کے بقول ٹیلیویژن اسکرینز میں ایک نیا معیار طے کرے گا۔

نچے حصے میں ایک چھوٹے سے ایج کے علاوہ ٹی وی اسکرین پر کوئی فریم نہیں اور سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس کی موٹائی صرف 15 ملی میٹر ہے۔

ٹی وی کے اندر کوانٹم پراسیسر پہلے سے بہتر یوزر انٹرفیس کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ ایک یونیورسل گائیڈ موجود ہے جو مختلف ایپس میں سے 2 ایپس کو بیک وقت چلانے کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

اس میں ایک ڈیجیٹل بٹلر بھی دیا گیا ہے اور سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے دیگر ہارڈوئیر جیسے بلیوٹوتھ، وائی فائی اور پرانی نان انٹرنیٹ کنکٹڈ ڈیوائسز کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

اس میں کسی موبائل ڈیوائس سے مواد کو ٹیپ ویو کی مدد سے ایک ٹچ ٹی وی پر چلانے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ بیکسبی، گوگل اسسٹنٹ اور ایمیزون الیکسا ڈیجیٹل اسسٹنٹس کی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

اس میں سام سنگ کی اے آئی اسکیل نیٹ ٹیکنالوجی بلٹ ان ہے جس کے بارے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ وہ 8 کے اسٹریمنگ ان نیٹ ورکس پر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جن میں 4 کے بینڈورتھ دی گئی ہے، جبکہ 8 کے یوٹیوب ویڈیوز بھی اس ٹی وی پر چلائی جاسکیں گی۔

سی ای ایس میں اس کے ڈسپلے اور مزید فیچرز سامنے آئیں گے اور معلوم ہوسکے گا کہ ٹیپ ویو اور اسکیل نیٹ اسٹریمنگ فیچرز کیسے کام کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024