• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ میں ایک دن میں 100 ارب پیغامات بھیجنے کا ریکارڈ بن گیا

شائع January 3, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں مقبول میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ پر لوگوں نے کتنے پیغامات بھیجے ہوں گے؟

درحقیقت اس موقع پر اس ایپ کی 10 سالہ تاریخ کے سب سے زیادہ پیغامات ایک دن میں بھیجے گئے اور اعدادوشمار کا جواب دینا کسی کے لیے بھی آسان نہیں۔

کیونکہ کون سوچ سکتا ہے کہ واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں 100 ارب سے پیغامات بھیجے جائیں گئے۔

سب سے زیادہ پیغامات بھارت میں 20 ارب کی تعداد میں بھیجے گئے جبکہ 100 ارب میں سے 12 ارب پیغامات میں تصاویر کا تبادلہ کیا گیا۔

یہ اعدادوشمار واٹس ایپ نے جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایپ کی تاریخ میں پہلی بار اتنے پیغامات ایک دن صارفین کی جانب سے بھیجے گئے۔

بیان کے مطابق 'واٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صرف آپ اور رابطے میں رہنے والے فرد ہی پیغام کو پڑھ سکتا ہے اور وکئی نہیں، یہاں تک کہ واٹس ایپ بھی نہیں۔ مگر یہ اندازہ لگانا درست لگتا ہے کہ 31 دسمبر کو اتنی بڑی تعداد میں بھیجے گئے پیغامات نئے سال کی مبارکباد کے حوالے سے ہی ہوں گے'۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ 2019 میں واٹس ایپ کے 5 مقبول ترین فیچرز میں ٹیکسٹ پیغامات، اسٹیٹس ایپ ڈیٹس، فوٹو میسجز، کالنگ اور وائس نوٹ شامل تھے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے اور 2018 میں فیس بک ڈویلپر کانفنرس میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ صارفین اس اپلیکشن پر 65 ارب پیغامات بھیجتے ہیں جبکہ 2 ارب منٹ کی وائس اور ویڈیو کالز کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کو 2014 میں فیس بک نے خریدا تھا اور امکان ہے کہ 2020 سے اس اپلیکشن میں صارفین کو اشتہارات دکھانے کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024