• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ہوپ اور ہٹمائر کی سنچری، بھارت کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

شائع December 15, 2019 اپ ڈیٹ December 16, 2019
شیمرون ہٹمائر کی اننگز میں 7 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے— فوٹو: اے ایف پی
شیمرون ہٹمائر کی اننگز میں 7 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے— فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز نے شیمرون ہٹمائر اور شے ہوپ کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر 8وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

چنائی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور 25 کے مجموعی اسکور پر لوکیش راہل کے ساتھ ساتھ کپتان ویرات کوہلی بھی شیلڈن کوٹریل کی وکٹ بن گئے۔

اس موقع پر روہت شرما کا ساتھ دینے شریاس آئیر آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 80 تک پہنچا دیا تاہم اس سے قبل کہ روہت شرما بڑی اننگز کھیل پاتے، الزاری جوزف نے کپتان کیرون پولارڈ کی مدد سے 38رنز کی اننگز کھیلنے والے بلے باز کو قابو کر لیا۔

تین وکٹیں گرنے کے بعد شریاس آئیر اور ریشابھ پانٹ وکٹ پر یکجا ہوئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 114رنز کی شراکت قائم کی۔

اس موقع پر جوزف نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے 70رنز بنانے والے آئیر کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

ابھی بھارتی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ 69گیندوں پر 71رنز کی اننگز کھیلنے ریشابھ پانٹ بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جس سے بھارت کے بڑے اسکور کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

کیدار جادھو اور رویندرا جدیجا نے 40 اور 21 رنز کی اننگز کھیل کر 59رنز ساجھے داری قائم کی لیکن وہ اختتامی اوورز میں تیز رفتاری کے ساتھ رنز اسکور نہ کر سکے جس کے سبب بھارت کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 287رنز بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کوٹریل، جوزف اور کیموپال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم بھی صرف 11 کے مجموعی اسکور پر سنیل ایمبرس کی وکٹ گنوا بیٹھی لیکن اس کے بعد شے ہوپ اور چیمرون ہٹمائر وکٹ پر ڈٹ گئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جہاں ہوپ نے محتاط انداز اپنایا لیکن ہٹمائر بھرپور فارم میں نظر آئے اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔

ہٹمائر نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی پانچویں سنچری اسکور کی اور صرف 106گیندوں پر 7چھکوں اور 11 چوکوں سے مزین 106رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔

اس کے بعد ہوپ کا ساتھ دینے نکولس پوران آئے اور دونوں نے مزید کسی نقصان کے بغیر اپنی ٹیم کو 13گیندوں قبل ہی میچ میں فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

ہوپ نے 102 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پوران 29رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

شیمرون ہٹمائر کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Afaq Ahmed Siddiqui Dec 16, 2019 08:57am
Very Good

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024