• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستانی فنکار میک اپ کی مدد سے اب دپیکا بن گئے

شائع December 10, 2019
دپیکا کی یہ فلم باجی راؤ مستانی 2016 میں ریلیز ہوئی تھی — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
دپیکا کی یہ فلم باجی راؤ مستانی 2016 میں ریلیز ہوئی تھی — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیت کے ساتھ کام کرتے آرہے ہیں۔

شعیب خان جہاں ستاروں کا شاندار میک اپ کرتے ہیں وہیں وہ میک اپ کی مدد سے باآسانی کسی کا بھی روپ دھار لیتے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے ہولی وڈ کی کامیاب فلم میلیفسنٹ میں اینجلینا جولی کے کردار سے متاثر ہوکر خود کو بھی میلیفسنٹ بنا لیا تھا، جس کے بعد وہ میک اپ کی مدد سے ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کا روپ دھارنے میں کامیاب ہوئے۔

اور اب شعیب خان نے بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم 'باجی راؤ مستانی' میں موجود ایک گانے 'دیوانی مستانی' کا روپ اپنا لیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

شعیب خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی جسے دیکھ کر شائقین بےحد حیران ہورہے ہیں۔

ان تصاویر میں شعیب خان بالکل دپیکا پڈوکون کے ہمشکل ہی نظر آئے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب شعیب خان نے دپیکا پڈوکون کے کسی کردار سے متاثر ہوکر میک اپ کیا ہو۔

اس سے قبل شعیب خان نے دپیکا کی بولی وڈ میں کی گئی پہلی فلم 'اوم شانتی اوم' میں ان کے کردار کا روپ بھی اپنایا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مداحوں نے ان کی اس تصویر کو بھی بےحد پسند کیا، جبکہ شعیب کے ٹیلنٹ کو خوب سراہا بھی گیا۔

دپیکا پڈوکون کی بات کی جائے تو اس وقت وہ اپنی اگلے سال جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم 'چھپاک' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

اس فلم میں وہ تیزاب گردی کا شکار ایک لڑکی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گی، فلم کا پہلا ٹریلر بھی جلد ریلیز کردیا جائے گا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024