• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ میں واٹس ایپ فرام فیس بک کا اضافہ کیوں ہوا ہے؟

شائع December 8, 2019 اپ ڈیٹ December 9, 2019
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو کچھ دن سے اس ایپلی کیشن کو اوپن کرنے پر آپ کے سامنے لے آﺅٹ کچھ مختلف نظر آرہا ہوگا کیونکہ نیچے فرام فیس بک کے الفاظ کا اضافہ ہوا ہے۔

اگر آپ یہ سوچ کر حیران ہورہے ہوں کہ اس کی وجہ کیا ہے تو پہلے یہ جان لیں کہ فیس بک نے اس تبدیلی کا اعلان رواں سال اگست میں ہی کردیا تھا۔

اور یہ تبدیلی صرف واٹس ایپ نہیں بلکہ انسٹاگرام میں بھی جلد نظر آئے گی۔

کچھ ہفتے پہلے فیس بک نے اپنی کارپوریٹ برانڈنگ میں تبدیلیوں کے ساتھ اپنی پراڈکٹس میں فرام فیس بک کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

یہ تبدیلی اوکیولس رئیلٹی ہیڈسیٹس پر بھی نظر آئے گی۔

فیس بک کے نئے کارپوریٹ لوگو کا اعلان ایک بلاگ میں کرتے ہوئے اس کمپنی کی زیرملکیت مختلف ایپس یا پلیٹ فارمز کے متعدد رنگوں میں فیس بک لوگوز بھی جاری کیے گئے تھے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

اب اس تبدیلی کی وجہ بھی جان لیں۔

اس بارے میں فیس بک کے چیف مارکیٹنگ آفیسر انٹونیو لیوسیو کا کہنا تھا 'ہم ان ٹیکنالوجیز سے فیس بک کے واضح کنکشن کو ظاہر کرنا چاہتے ہیں، اس نئے برانڈ سسٹم میں کاسٹیوم ٹائپوگرافی، راﺅنڈڈ کارنرز، اوپن ٹریکنگ اور دیگر پہلوؤں کے ذریعے کمپنی اور ایپس میں موجود بصری فرق کو بھی دکھایا گیا ہے'۔

اس سے قبل ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ اس تبدیلی کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ یہ پراڈکٹس اور سروسز فیس بک کا حصہ ہیں۔

مارک زکربرگ پہلے ہی یہ واضح کرچکے ہیں کہ وہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو مدغم کرکے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسجنگ سسٹم کو بنانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب کمپنی کے سامنے ایک اور مقصد بھی ہے اور وہ ہے نوجوانوں کو فیس بک کی مین ایپ کی جانب لانا۔

اس وقت نوجوانوں میں فیس بک ایپ کی مقبولیت میں کمی جبکہ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پسندیدگی میں اضافہ ہوا ہے، تو اس نئے اضافے سے ان نوجوانوں کو آگاہ کرنا ہے کہ یہ بھی فیس بک کا ہی حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024