• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فواد عالم کی شاندار فارم جاری، ایک اور سنچری اسکور کردی

شائع December 5, 2019 اپ ڈیٹ December 9, 2019
فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں ایک اور سنچری اسکور کردی— فوٹو بشکریہ پی سی بی
فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں ایک اور سنچری اسکور کردی— فوٹو بشکریہ پی سی بی

ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے فواد عالم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں ایک اور سنچری اسکور کردی ہے۔

پاکستانی سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل اور قومی ٹیم میں شمولیت سے محروم فواد عالم کی جانب سے مستقل شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے ایک اور سنچری اسکور کردی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے کھیلے گئے قائد اعظم ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اکبر الرحمٰن، کپتان عمران فرحت اور عماد بٹ کی سنچریوں کی بدولت 471 رنز بنائے۔

جواب میں سندھ کی ٹیم نے خرم منظور، سعود شکیل اور فواد عالم کی سنچریوں کی بدولت 515 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنا دیا۔

فواد عالم نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 116 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

واضح رہے کہ فواد عالم ان دنوں بہترین فارم میں ہیں اور یہ ان کی گزشتہ چار میچوں میں تیسری سنچری ہے اور بائیں ہاتھ کے بلے باز گزشتہ میچ میں ڈبل سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024