• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

فواد عالم کی ڈبل سنچری، سرفراز کی سنچری کے ساتھ فارم میں واپسی

شائع November 27, 2019 اپ ڈیٹ November 30, 2019
فواد عالم اور سرفراز احمد نے 278 رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو بشکریہ پی سی بی
فواد عالم اور سرفراز احمد نے 278 رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو بشکریہ پی سی بی

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے سنچری اسکور کر کے فارم میں واپسی کا ثبوت دیا ہے جبکہ فواد عالم نے شاندار کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور ڈبل سنچری اسکور کردی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو خراب فارم کے سبب قیادت سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی فارم کے حصول میں دشواریوں کا سامنا تھا۔

تاہم قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں سرفراز نے فارم میں واپس آتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے قائد اعظم ٹرافی کے نویں راؤنڈ کے میچ میں سدرن پنجاب نے 517رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی جس کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا تھا۔

تاہم فواد عالم نے ایک مرتبہ پھر عمدہ کھیل پیش کیا اور حریف باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے اور کپتان سرفراز احمد نے ان کا بھرپور ساتھ نبھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا۔

دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 278 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور اس دوران سرفراز نے پانچ سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔

سرفراز نے 174 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 131 رنز کی عمدہ اننگز تراشی جہاں انہوں نے آخری فرسٹ کلاس سنچری 2014 میں پی آئی اے کی طرف سے کھیلتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف اسکور کی تھی۔

تاہم اس اننگز کے اصل ہیرو فواد عالم تھے جنہوں نے فرسٹ کلاس کیریئر کی چوتھی ڈبل سنچری اسکور کی جس میں 25چوکے شامل تھے۔

سلیکٹرز کی جانب سے مستقل نظرانداز کیے جانے والے فواد عالم نے 309 گیندوں پر 211 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اس دوران فرسٹ کلاس کیریئر کے 12ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔

ان دونوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ایک موقع پر فالو آن کے خطرے ےس دوچار سندھ کی ٹیم 486 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور سدرن پنجاب کی ٹیم صرف 31رنز کی برتری حاصل کر سکی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024