• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ٹوئٹر کی ڈیسک ٹاپ سائٹ پر ٹوئٹس شیڈول کرنے کا فیچر متعارف

شائع November 21, 2019
یہ فیچر آج سے کچھ افراد کو دستیاب ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ فیچر آج سے کچھ افراد کو دستیاب ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا استعمال بیشتر افراد کرتے ہیں مگر اس میں اکثر اپنا میسج کسی خاص وقت پوسٹ کرنا ہوتا ہے مگر اس سائٹ میں شیڈول کا آپشن نہیں، بلکہ ٹوئٹ ڈیک کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

اور اب ٹوئٹر نے کچھ خوش قسمت افراد کے لیے ٹوئٹ شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے جو صارفین ٹوئٹر کی ویب ایپ پر استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ نیا فیچر ان صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا جو بہت زیادہ ٹوئٹس کرتے ہیں مگر پہلے شیڈول کے لیے ٹوئٹ ڈیک یا کسی تھرڈ پارٹی سروس کا سہارا لینے پر مجبور تھے۔

اگر آپ بھی ان خوش قسمت افراد میں شامل ہیں جن کے لیے یہ فیچر دستیاب ہے تو پہلے کمپوز ونڈو میں جائیں اور کچھ لکھنے کے بعد تھری ڈاٹ پر کلک کریں گے تو شیڈول ٹوئٹ کا آپشن نظر آئے گا۔

وہاں مطلوبہ وقت اور تاریخ کا اندراج کرکے شیڈول کردیں اور بس۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر پہلے صرف ٹوئٹ ڈیک تک محدود تھا جو ٹوئٹر کی ڈیش بورڈ ایپ ہے جو ٹوئٹس دیکھنے، ہیش ٹیگز، ٹرینڈز اور دیگر کے لیے استعمال کی جاتی تھی، جبکہ بیک وقت بہت زیادہ ٹوئٹس دیکھ سکتے ہیں اور بیک وقت کئی اکاﺅنٹس سے لنک کرسکتے ہیں۔

ٹوئٹر کی جانب سے ویب سائٹ پر شیڈول فیچر کے حوالے سے فیچرز کی تفصیلات نہیں ظاہر کی گئیں اور یہ واضح نہیں کہ بیک وقت کئی ٹوئٹس شیڈول کرنا ممکن ہوگا یا نہیں، جبکہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یا کب تک موبائل ایپ میں اس کی آمد ہوگی۔

اور اس فیچر کے ساتھ ٹوئٹ ڈیک کے مستقبل کے حوالے سے بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024