• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کریم جنت کی تباہ کن باؤلنگ، ویسٹ انڈیز کو افغانستان کے ہاتھوں شکست

شائع November 17, 2019
افغانستان کے کریم جنت نے پانچ وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا— فوٹو: اے ایف پی
افغانستان کے کریم جنت نے پانچ وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا— فوٹو: اے ایف پی

افغانستان نے کریم جنت کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی20 میچ میں 41 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

افغانستان نے لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیتک ر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گرباز نے ٹیم کو 42 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر دونوں اوپنرز بالترتیب 26 اور 15 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کریم جنت اور اصغر افغان نے اسکور کو 62 تک پہنچایا لیکن ویسٹ انڈین کپتان نے وکٹ کیپر کی مدد سے انہیں قابو کر لیا۔

اس کے بعد افغانستان کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور 97 رنز پر محمد نبی آؤٹ ہوئے تو بھارتی سرزمین پر ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنے والی ٹیم 6وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔

اس موقع پر نجیب اللہ زدران اور گلبدین نائب نے 44 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی معقول مجموعے تک رسائی یقینی بنائی، گلبدین نے 24، نجیب نے 20 جبکہ کریم جنت نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔

افغانستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسرک ولیمز نے تین اور کپتان ہولڈر دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 17 کے مجموعے پر برینڈن کنگ کی وکٹ گنوا بیٹھی جس کے بعد ایون لوئس اور شیمرون ہٹمائر نے مل کر اسکور کو 34 تک پہنچا دیا۔

اس مرحلے پر افغانستان کے کپتان نے کریم جنت کو باؤلنگ پر متعارف کرایا اور انہوں نے آتے ہی میچ کی کایا پلٹ دی۔

بڑھتے ہوئے رن ریٹ کے سبب تیزی سے کھیلنے کی کوشش میں ویسٹ انڈین ٹیم یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوانے لگی اور 54 رنز پر کپتان پولارڈ سمیت آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی اور یہ چاروں وکٹیں کریم نے حاصل کیں۔

اسکور 69 تک پہنچا تو کپتان راشد خان نے اپنے ویسٹ انڈین ہم منصب کا کام تمام کردیا، انہوں نے 13 رنز بنائے۔

کریم جنت نے شاندار باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیمو پال کی وکٹ حاصل کر کے اننگز میں پانچواں شکار کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 106 رنز بنا سکی اور افغانستان نے اپ سیٹ کرتے ہوئے میچ میں 41 رنز سے شکست دے دی۔

کریم جنت نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز کے کوٹے میں صرف 11 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار ہائے۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی افغانستان نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024