• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مایہ ناز قومی فاسٹ باؤلر وقار یونس کیلئے بریڈمین ایوارڈ

شائع November 15, 2019
وقار یونس کو کرکٹ کے لیے ان کی خدمات پر اس اعزاز سے نوازا گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
وقار یونس کو کرکٹ کے لیے ان کی خدمات پر اس اعزاز سے نوازا گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سمیت دنیائے کرکٹ کے لیے شاندار خدمات پر قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر اور موجودہ باؤلنگ کوچ وقار یونس کو 'ہال آف فیم بریڈمین' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس پہلے پاکستانی ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے اور اس ایوارڈ میں انہیں ایک اعزازی بیٹ سے نوازا گیا ہے جس پر سابق عظیم ترین بلے باز سر ڈونلڈ بریڈمین کے دستخط ہیں۔

بوریوالا ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باؤلر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہ 13ویں سالانہ بریڈمین گالا ڈنر میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔

انہیں اعزازی بیٹ کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز کے دو پورٹریٹ بھی دیے گئے ہیں۔

بریڈمین کے نام سے منسوب یہ اعزاز ہر سال کرکٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے دو کرکٹرز کو دیا جاتا ہے۔

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، ایڈم گلکرسٹ اور مارک انتھونی جیسے مایہ ناز کرکٹرز کو بھی اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024