• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شمعون عباسی ’را‘ ایجنٹ اور عائشہ عمر صحافی بننے کو تیار

شائع November 11, 2019
پہلی بار دونوں اداکار منفرد کرداروں میں دکھائی دیں گے—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
پہلی بار دونوں اداکار منفرد کرداروں میں دکھائی دیں گے—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے اعتراف کیا تھا کہ اب تک ان کی ایک بھی اچھی فلم ریلیز نہیں ہوئی، تاہم ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جلد ان کی سب سے اچھی فلم ریلیز ہوگی۔

یہ خبریں تو پہلے ہی تھیں کہ عائشہ عمر جلد ہی پاکستان کے پسماندہ ترین صوبے بلوچستان کے حالات پر بننے والی ایک فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

تاہم اب اداکارہ نے اس بات کی تصدیق بھی کردی کہ وہ جلد ہی بلوچستان کے معاملے پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے تصدیق کی کہ وہ پروڈیوسر عرفان اشرف کی آنے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا حصہ ہوں گی۔

عائشہ عمر نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ اب تک ان کی کوئی بھی اچھی فلم ریلیز نہیں ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام
عائشہ عمر نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ اب تک ان کی کوئی بھی اچھی فلم ریلیز نہیں ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے فلم کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ’ڈھائی چال‘ میں ایک صحافی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو بلوچستان میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کو بے نقاب کرتی دکھائی دیں گی۔

انہوں نے فلم کی کہانی اور اپنے کردار کے حوالے سے مزید بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کو فلم کی کہانی بہت اچھی لگے گی، فلم میں بلوچستان میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی وجہ سے وہاں پیدا ہونے والے کشیدہ اور شورش زدہ حالات کو دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک میری کوئی بھی’اچھی فلم‘ریلیز نہیں ہوئی،عائشہ عمر کا اعتراف

انہوں نے فلم پروڈیوسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عرفان اشرف چوں کہ بلوچستان میں رہے ہیں اور وہیں انہوں نے تعلیم حاصل کی، اس لیے وہ بلوچستان کے حالات سے باخبر ہیں اور انہیں وہاں کی نوجوان نسل میں پائی جانے والی مایوسی کا بھی ادراک ہے۔

عائشہ عمر کے مطابق فلم میں ان کے ساتھ جہاں شمعون عباسی ایکشن میں دکھائی دیں گے، وہیں فلم کی کاسٹ میں دیگر معروف اداکار اور یونیورسٹی کے نوجوان طلبہ بھی شامل ہیں۔

شمعون عباسی فلم میں بھارتی ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے—فوٹو: فیس بک
شمعون عباسی فلم میں بھارتی ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے—فوٹو: فیس بک

’ڈھائی چال‘ کے حوالے سے شمعون عباسی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے کارندے کے طور پر دکھائی دیں گے۔

شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ وہ فلم میں بلوچستان سے گرفتار ہونے والے ’را‘ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: عائشہ عمر اور شمعون عباسی کی فلموں میں مقابلہ

انہوں نے بھی فلم کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، تاہم کہا کہ فلم کی کہانی شائقین کو اچھی لگے گی اور پہلی بار شائقین کو ایک منفرد کہانی پر مبنی فلم دیکھنے کو ملے گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں عدنان شاہ ٹپو، رشید ناز، سلیم معراج، ہمایوں اشرف، پاکیزہ خان اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔

عائشہ عمر فلم میں بیرونی قوتوں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
عائشہ عمر فلم میں بیرونی قوتوں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024