• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ میں رواں سال متعارف ہونے والے 10 بہترین فیچرز

شائع November 10, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ دنیا بھر میں ماہانہ ڈیڑھ ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے۔

اس ایپ کی بدولت لوگ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ گروپ ویڈیو یا وائس چیٹ کی شکل میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس میں مسلسل نت نئے فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن میں متعارف ہوتے رہتے ہیں تاکہ صارفین کے استعمال کا تجربہ بہتر ہوسکے جبکہ لوگ اس میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

رواں برس بھی ایسے متعدد فیچرز سامنے ہیں جن میں سے 10 (اب تک) بہترین فیچرز درج ذیل ہیں۔

گروپ انوی ٹیشن سسٹم

گزشتہ دنوں ہی واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو انہیں گروپس کے حوالے سے زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے اور ان کی مرضی کے بغیر کسی گروپ میں انہیں ایڈ نہیں کیا جاسکتا۔

یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز مینیو میں جاکر اکا?نٹ کو سلیکٹ کریں اور وہاں پرائیویسی اور پھر گروپس کے آپشن میں جائیں۔

وہاں آپ کے سامنے 3 آپشن ہوں گے ، ایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور مائی کانٹیکٹ ایکسیپٹ۔

ایوری ون کو منتخب کرنے کا مطلب ہوگا کہ صارف کو کوئی بھی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کرسکتا ہے۔

مائی کانٹیکٹس نامی آپشن سے اس صارف کے کانٹیکٹس میں شامل افراد اسے کسی گروپ کا حصہ بناسکیں گے، جبکہ مائی کانٹیکٹس ایکسیپٹ سے آپ مخصوص افراد کو بلیک لسٹ کرسکیں گے جو آپ کو مختلف گروپس میں شامل کرتے ہوں۔

ایسے افراد جن کو آپ کو گروپ میں ایڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی وہ پرائیویٹ چیٹ میں انوائیٹ بھیج سکے گا جس کو قبول کرنا یا مسترد کرنا آپ کی اپنی مرضی ہوگی، دوسری صورت میں 3 دن بعد وہ خودبخود ایکسپائر ہوجائے گا۔

فنگر پرنٹ لاک

آئی او ایس میں رواں سال کے شروع جبکہ اینڈرائیڈ میں چند ہفتوں پہلے فنگرپرنٹ سنسر ان لاک کا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے جس کا مقصد صارف کے اکاﺅنٹ کو زیادہ تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین کے واٹس ایپ اکاو¿نٹ تک کوئی بھی شخص اس وقت تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا جب تک اکاؤنٹ ہولڈر فنگر پرنٹ کے ذریعے لاک نہیں کھلے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکا?نٹ اور پھر پرائیویسی کے آپشن میں چلے جائیں۔

وہاں سب سے نیچے آپ کو فنگرپرنٹ لاک کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کرکے ان لاک ود فنگرپرنٹ کے آپشن کے ٹرن آن کردیں۔

اس کے بعد اینڈرائیڈ فون میں فنگرپرنٹ کے اندراج کی تصدیق کی جائے گی، جبکہ صارف کو وقت کا آپشن بھی دیا جائے گا جس کے بعد اپلیکشن خودکار طور پر لاک ہوجائے گی، یہ بالکل فونز کے اسکرین لاک جیسا ہوگا جو کہ ایک منٹ یا 30 منٹ کا ہوگا۔

ایپ لاک ہونے پر بھی واٹس ایپ پر کالز کا جواب دینا ممکن ہوگا۔

فارورڈ لیبل

واٹس ایپ کی جانب سے فرضی خبروں اور افواہوں کی روک تھام کے لیے گزشتہ سال سے کافی اقدامات کیے گئے ہیں، جیسے فارورڈ پیغامات کی حد مقرر کی گئی اور یہ 5 کردی گئی۔

اب اس حوالے سے واٹس ایپ نے رواں سال نیا فیچر متعارف کرایا جس سے صارفین دیکھ سکتے ہیں کہ ایک پیغام کو کتنی بار فارورڈ کیا جا چکا ہے۔

5 بار سے زائد بار پیغام فارورڈ ہونے پر اس میسج پر ایک نیا فارورڈ آئیکون بھی بنا آجائے گا۔

بنیادی طور پر ایک پیغام کتنی بار فارورڈ ہوا یہ وہ صارف دیکھ سکے گا جو آخری بار اسے آگے کسی دوست کو بھیجے گا اور یہ حد بھی 4 بار تک ہے، اس کے بعد پیغام پر فارورڈ کے الفاظ کے پیچھے 2 تیر یا ایرو بن جائیں گے، جس کا مطلب ہے کہ یہ 5 یا اس زائد بار فارورڈ ہوچکا ہے۔

پیغام کو موصول کرنے والا یہ تو نہیں دیکھ سکے گا کہ یہ کتنی بار فارورڈ ہوچکا ہے تاہم ایک ایک ایرو کی جگہ 2 ایرو بن جائیں تو یہ اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ اسے 5 یا اس سے زائد بار آگے بھیجا جاچکا ہے۔

کنسیکیٹو وائس میسجز

اس فیچر سے قبل اگر کوئی فرینڈ آپ کو ایک سے زیادہ آڈیو پیغامات بھیجتا تھا تو آپ کو ہر پیغام الگ الگ پلے کرکے سننا پڑتا تھا مگر اس فیچر میں بس آپ تمام آڈیو پیغامات تسلسل سے ایک ہی بار میں سن سکیں گے۔

ویسے تو یہ معمولی اپ ڈیٹ ہے مگر کئی آڈیو پیغامات کو بیک وقت سننا اب بہت آسان ہوگیا ہے۔

پرائیویٹ گروپ رئیپلائی میسج

کسی گروپ میں بات چیت کے دوران ایسا بھی ہوتا ہے جب ایک صارف گروپ کے دوسرے رکن میں پرائیویٹ میں بات کرنا چاہتا ہے۔

ویسے تو گروپ چیٹ میں کسی مخصوص میسج کو دبا کر رکھنے پر رئیپلائی کرنا ممکن ہے مگر یہ وہ پیغام ہوتا ہے جو گروپ میں ہر ایک کو نظر آتا ہے۔

مگر واٹس ایپ نے رواں سال کے دوران گروپ چیٹ میں پرائیویٹ رئیپلائی کا فیچر خاموشی سے متعارف کرادیا تھا۔

اس فیچر کو آزمانے کے لیے واٹس ایپ پر ایک گروپ چیٹ اوپن کریں اور کسی میسج کو کچھ دیر دبا کر رکھیں۔

اگر آپ آئی فون استعمال کررہے ہیں تو اس میسج پر ایک پوپ اپ مینیو نظر آئے گا جس میں مور کے آپشن کر کلک کریں اور پھر رئیپلائی پرائیویٹلی پر کلک کرکے آپ اس صارف کو پیغام بھیج سکتے ہیں جو وہی دیکھ سکے گا۔

اینڈرائیڈ اسمارٹ فون میں مخصوص پیغام کو دبا کر رکھنے پر مینیو اسکرین کے اوپر نظر آئے گا جہاں آپ تھری ڈاٹس پر کلک کرکے رئیپلائی پرائیویٹلی آپشن کا انتخاب کریں۔

جب آپ اس آپشن کا انتخاب کریں گے تو ایک پرائیویٹ چیٹ ونڈو کھل جائے گی جبکہ رئیپلائی والا میسج بھی آپ کے جواب کے اوپر موجود ہوگا تاکہ دوسرا سمجھ سکے کہ آپ کس بارے میں بات کررہے ہیں۔

ماضی میں گروپ میں کسی فرد کو پیغام کرنے کے لیے گروپ چیٹ سے نکل کر اس کانٹیکٹ کو تلاش کرنا پڑتا تھا اگر وہ بھی آپ کو پاس ایڈ ہوا تو۔

واٹس ایپ اسٹیٹس دیگر ایپس میں شیئر کرنا

اس فیچر پر رواں سال جون سے کام ہورہا تھا اور ستمبر میں اسے متعارف کرادیا گیا جس کے بعد صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اسٹوری کے طور پر شیئر کرسکتے ہیں، بلکہ انسٹاگرام، گوگل فوٹوز سمیت دیگر متعدد ایپس میں واٹس ایپ اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

گوگل اسسٹنٹ سے کالز کرانا

واٹس ایپ پر آپ اپنے اسمارٹ فون پر گوگل اسسٹنٹ کو آڈیو یا ویڈیو کال کا کہہ سکتے ہیں۔

بس یہ کہنے کی ضرورت ہے ' ہے گوگل واٹس ایپ ویڈیو ڈان (دوست کا نام) یا ہے گوگل واٹس ایپ کال ڈان'۔

اس سے قبل گوگل اسسٹنٹ پر آڈیو کال صرف نیٹ ورک ڈائلر پر ہی ممکن تھی جبکہ ویڈیو کال بھی گوگل کے اپنی ہینگ آﺅٹ یا ڈو سروس میں کی جاسکتی تھی۔

مگر واٹس ایپ کے اضافے سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے لیے واٹس ایپ پر کسی سے بھی رابطہ کرنا بہت آسان بنادیا ہے۔

آواز سے پیغام لکھنا

واٹس ایپ ڈیٹیکٹ نامی اس فیچر میں آپ کو پیغام ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ زبان سے مدد لیں اور بس، مگر ہاں آپ کو سینڈ بٹن ضرور دبانا ہوگا۔

یہ فیچر گوگل اسسٹنٹ اور ایپل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری میں بھی دستیاب ہے مگر اب واٹس ایپ نے اسے اپنی ایپ میں بلٹ ان کردیا ہے۔

اس کی بدولت صارفین براہ راست اپنا پیغام ایپ میں ایک نئے مائیک آئیکون کی بدولت لکھوا سکتے ہیں جو کہ کی بورڈ میں موجود ہوتا ہے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کریں اور اس کانٹیکٹ کی چیٹ ونڈو کھولیں جس کو میسج بھیجنا چاہتے ہیں۔

اب کی بورڈ اوپن کریں جو کہ واٹس ایپ میسج ٹائپ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، وہاں دائیں جانب بلیک مائیک آئیکون نظر آئے گا۔

یہ پیغام رومن اردو میں بھی لگ بھگ درست ہی ٹائپ ہوگا جبکہ انگلش میں تو کوئی مسئلہ نہیں، اسی طرح کوما، ? اور فل اسٹاپ کے لیے بس ان کے الفاظ بول دیں، وہ خود آجائیں گے۔

بیک وقت 30 آڈیو فائلز بھیجنا

کمپنی کی جانب سے نئے یوزر انٹرفیس کے ساتھ یہ فیچر متعارف کرایا گیا جس کی بدولت صارفین اب بیک وقت 30 آڈیو فائلز بھیج سکتے ہیں، یہ فیچر آڈیو اور امیج پریویو (اگر البم آرٹ دستیاب ہو) کو سپورٹ بھی کرتا ہے اور وہ بھی سلیکشن پراسیس متاثر کیے بغیر۔

میوٹ اسٹیٹس چھپانا

فیس بک کے ان فالو کی طرح واٹس ایپ میں ہائیڈ میوٹ اسٹیٹس فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جس میں کسی کانٹیکٹ کو مکمل بلاک کرنے کی بجائے بس اس کی اسٹیٹس فیڈ کو ہائیڈ کردیا جائے گا، یہ فیچر اس وقت بیٹا ورژن میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024